سوره کهف / آیه 99 - 102
وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ ۖ وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْنَاهُمْ جَمْعًا ۹۹وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَافِرِينَ عَرْضًا ۱۰۰الَّذِينَ كَانَتْ أَعْيُنُهُمْ فِي غِطَاءٍ عَنْ ذِكْرِي وَكَانُوا لَا يَسْتَطِيعُونَ سَمْعًا ۱۰۱أَفَحَسِبَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنْ يَتَّخِذُوا عِبَادِي مِنْ دُونِي أَوْلِيَاءَ ۚ إِنَّا أَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَافِرِينَ نُزُلًا ۱۰۲
اور ہم نے انہیں اس طرح چھوڑ دیا ہے کہ ایک دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی کرتے رہیں اور پھر جب شُور پھونکا جائے گا تو ہم سب کو ایک جگہ اکٹھا کرلیں گے. اور اس د ن جہّنم کو کافرین کے سامنے باقاعدہ پیش کیا جائے گا. وہ کافر جن کی نگاہیں ہمارے ذکر کی طرف سے پردہ میں تھیں اور وہ کچھ صَننا بھی نہیں چاہتے تھے. تو کیا کافروں کا خیال یہ ہے کہ یہ ہمیں چھوڑ کر ہمارے بندوں کو اپنا سرپرست بنالیں گے تو ہم نے جہنمّ کو کافرین کے لئے بطور منزل مہیّا کردیا ہے.
۹۹ وَتَرَکْنَا بَعْضَھُمْ یَوْمَئِذٍ یَمُوجُ فِی بَعْضٍ وَنُفِخَ فِی الصُّورِ فَجَمَعْنَاھُمْ جَمْعًا
۱۰۰ وَعَرَضْنَا جَھَنَّمَ یَوْمَئِذٍ لِلْکَافِرِینَ عَرْضًا
۱۰۱ الَّذِینَ کَانَتْ اٴَعْیُنُھُمْ فِی غِطَاءٍ عَنْ ذِکْرِی وَکَانُوا لَایَسْتَطِیعُونَ سَمْعًا
۱۰۲ اٴَفَحَسِبَ الَّذِینَ کَفَرُوا اٴَنْ یَتَّخِذُوا عِبَادِی مِنْ دُونِی اٴَوْلِیَاءَ إِنَّا اٴَعْتَدْنَا جَھَنَّمَ لِلْکَافِرِینَ نُزُلًا
ترجمہ
۹۹۔ اس دن (کہ جو جب یہ دنیا ختم ہوجائے گی ) ہم انہیں اس طرح سے چھوڑدیں گے کہ وہ با ہم موجزن ہوں گے ۔ اس روز صور پھونکا جائے گااور ہم انہیں نئی زندگی عطا کر کے سب کو جمع کریں گے ۔
۱۰۰۔ اس روز ہم جہنم کو کافروں کے سامنے پیش کریں گے ۔
۱۰۱۔ وہی کہ جن کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا تھا، جو مجھے یاد نہیں کرتے تھے اور جو کچھ نہ سن سکتے تھے ۔
۱۰۲۔کیا کافروں کو یہ گمان ہے کہ وہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا سرپرست بناسکتے ہیں اور ہم نے جہنم کو کافروں کی منزل قرار دے رکھا ہے ۔