سوره اسراء / آیه 110 - 111
قُلِ ادْعُوا اللَّهَ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمَٰنَ ۖ أَيًّا مَا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ ۚ وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذَٰلِكَ سَبِيلًا ۱۱۰وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ ۖ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا ۱۱۱
آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر پکارو جس طرح بھی پکارو گے اس کے تمام نام بہترین ہیں اور اپنی نمازوں کو نہ چلاکر پڑھو اورنہ بہت آہستہ آہستہ بلکہ دونوں کا درمیانی راستہ نکالو. اور کہو کہ ساری حمد اس اللہ کے لئے ہے جس نے نہ کسی کو فرزند بنایا ہے اورنہ کوئی اس کے ملک میں شریک ہے اور نہ کوئی اس کی کمزوری کی بنا پر اس کاسرپرست ہے اورپھر باقاعدہ اس کی بزرگی کا اعلان کرتے رہو.
۱۱۰ قُلْ ادْعُوا اللهَ اٴَوْ ادْعُوا الرَّحْمَانَ اٴَیًّا مَا تَدْعُوا فَلَہُ الْاٴَسْمَاءُ الْحُسْنَی وَلَاتَجْھَرْ بِصَلَاتِکَ وَلَاتُخَافِتْ بِھَا وَابْتَغِ بَیْنَ ذٰلِکَ سَبِیلًا
۱۱۱ وَقُلْ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ یَکُنْ لَہُ شَرِیکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیرًا
ترجمہ
۱۱۰ ۔کہہ دو: اللہ کو پکار و یا رحمٰن کو جسے بھی پکارو(اس کی پاک ذات ایک ہی ہے اور)اس کے اچھے اچھے نام ہیں اور اپنی نماز نہ زیادہ بلند پڑھ اور نہ بہت آہستہ بلکہ درمیانی (معتدل)راہ اختیار کر۔
۱۱۱۔ اور کہہ دو: حمد و ستائش اس اللہ کے لیے ہے جس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ جس کی حکومت میں کوئی شریک ہے اور نہ وہ کمزور و عاجز ہے کہ کوئی اس کا ولی و حامی ہے اور اس کی کبریائی بیان کرو، کمال درجے کی کبریائی۔