سوره اسراء آیت 73 - 75
وَإِنْ كَادُوا لَيَفْتِنُونَكَ عَنِ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ لِتَفْتَرِيَ عَلَيْنَا غَيْرَهُ ۖ وَإِذًا لَاتَّخَذُوكَ خَلِيلًا ۷۳وَلَوْلَا أَنْ ثَبَّتْنَاكَ لَقَدْ كِدْتَ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا ۷۴إِذًا لَأَذَقْنَاكَ ضِعْفَ الْحَيَاةِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ عَلَيْنَا نَصِيرًا ۷۵
اور یہ ظالم اس بات کے کوشاں تھے کہ آپ کو ہماری وحی سے ہٹا کر دوسری باتوں کے افترا پر آمادہ کردیں اور اس طرح یہ آپ کو اپنا دوست بنالیتے. اور اگر ہماری توفیق خاص نے آپ کو ثابت قدم نہ رکھا ہوتا تو آپ (بشری طور پر) کچھ نہ کچھ ان کی طرف مائل ضرور ہوجاتے. اور پھر ہم زندگانی دنیا اور موت دونوں مرحلوں پر رَہرا مزہ چکھاتے اور آپ ہمارے خلاف کوئی مددگار اور کمک کرنے والا بھی نہ پاتے.
۷۳ وَإِنْ کَادُوا لَیَفْتِنُونَکَ عَنْ الَّذِی اٴَوْحَیْنَا إِلَیْکَ لِتَفْتَرِی عَلَیْنَا غَیْرَہُ وَإِذًا لَاتَّخَذُوکَ خَلِیلًا
۷۴ وَلَوْلَااٴَنْ ثَبَّتْنَاکَ لَقَدْ کِدْتَ تَرْکَنُ إِلَیْھِمْ شَیْئًا قَلِیلًا
۷۵ إِذًا لَاٴَذَقْنَاکَ ضِعْفَ الْحَیَاةِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لَاتَجِدُ لَکَ عَلَیْنَا نَصِیرًا
ترجمہ
۷۳۔ قریب تھا کہ ہم نے تجھے جو وحی کی ہے اس کے بارے میں (اپنے وسوسوں کے ذریعے)تجھے فریب دیں تاکہ تو اس کی بجائے کسی اور کی ہماری طرف نسبت دے اور اس صورت میں وہ تجھے اپنا دوست قرار دے لیں ۔
۷۴۔ اگر ہم تجھے ثابت قدم نہ رکھتے (اور تو مقامِ عصمت کی وجہ سے انحراف سے محفوظ نہ ہوتا) تو قریب تھا کہ تو کچھ ان کی طرف مائل ہوجاتا ۔
۷۵۔ اور اگر تو ایسا کرتا تو ہم تجھے (مشرکین کی نسبت) دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی دوگنی سزا کا مزہ چکھاتے پھر ہمارے مقابلے میں تجھے کوئی مددگار نہ ملتا ۔