Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره نحل/ آیه 120 تا 124

										
																									
								

Ayat No : 120-124

: النحل

إِنَّ إِبْرَاهِيمَ كَانَ أُمَّةً قَانِتًا لِلَّهِ حَنِيفًا وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ۱۲۰شَاكِرًا لِأَنْعُمِهِ ۚ اجْتَبَاهُ وَهَدَاهُ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ ۱۲۱وَآتَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً ۖ وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ ۱۲۲ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ۱۲۳إِنَّمَا جُعِلَ السَّبْتُ عَلَى الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ ۚ وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ۱۲۴

Translation

بیشک ابراہیم علیھ السّلامایک مستقل امّت اور اللہ کے اطاعت گزار اور باطل سے کترا کر چلنے والے تھے اور مشرکین میں سے نہیں تھے. وہ اللہ کی نعمتوں کے شکر گزار تھے خدا نے انہیں منتخب کیا تھا اور سیدھے راستہ کی ہدایت دی تھی. اور ہم نے انہیں دنیا میں بھی نیکی عطا کی اور آخرت میں بھی ان کا شمار نیک کردار لوگوں میں ہوگا. اس کے بعد ہم نے آپ کی طرف وحی کی کہ ابراہیم علیھ السّلام حنیف کے طریقہ کا اتباع کریں کہ وہ مشرکین میں سے نہیں تھے. ہفتہ کے دن کی تعظیم صرف ان لوگوں کے لئے قرار دی گئی تھی جو اس کے بارے میں اختلاف کررہے تھے اور آپ کا پروردگار روز قیامت ان تمام باتوں کا فیصلہ کردے گا جن میں یہ لوگ اختلاف کررہے ہیں.

Tafseer

									120) اِنَّ اِبْـرَاهِيْـمَ كَانَ اُمَّةً قَانِتًا لِّلّـٰهِ حَنِيْفًا ۖ وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ 
121) شَاكِرًا لِّاَنْعُمِهٖ ۚ اِجْتَبَاهُ وَهَدَاهُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْـمٍ
122) وَاٰتَيْنَاهُ فِى الـدُّنْيَا حَسَنَةً ۖ وَاِنَّهٝ فِى الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِيْنَ
123) ثُـمَّ اَوْحَيْنَـآ اِلَيْكَ اَنِ اتَّبِــعْ مِلَّـةَ اِبْـرَاهِيْـمَ حَنِيْفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
124) اِنَّمَا جُعِلَ السَّبْتُ عَلَى الَّـذِيْنَ اخْتَلَفُوْا فِيْهِ ۚ وَاِنَّ رَبَّكَ لَيَحْكُمُ بَيْنَـهُـمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيْمَا كَانُـوْا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ

ترجمہ:

120) ابراہیم (تنِ تنہا) ایک امت تھا، امرِ الٰہی کا مطیع تھا، ہر قسم کے انحراف سے مبرا تھا اور وہ ہر گز مشرکین میں سے نہ تھا۔
121) وہ پروردگار کی نعمتوں کا شکر گزار تھا۔ اللہ نے اسے منتخب کیا اور اسے سیدھے راستے کی ہدایت کی۔
122) اور دنیا میں ہم نے اسے ہمت نیک بخشی اور آخرت میں وہ صالحین میں سے ہے۔
123) پھر ہم نے تیری طرف وحی کی کہ ابراہیم کے دین کی اتباع کر کہ جو ہر قسم کے انحراف سے پاک ہے اور مشرکین میں سے نہ تھا۔
124) ہفتے کا روز (کہ جس روز یہودیوں پر کچھ چیزیں حرام تھیں) سزا کے طور پر تھا کہ اس میں بھی انھوں نے اختلاف کیا اور جن چیزوں میں وہ اختلاف کرتے تھے ان کے بارے میں تیرا رب قیامت کے دن فیصلہ کرےگا۔