Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره نحل/ آیه 84 تا 89

										
																									
								

Ayat No : 84-89

: النحل

وَيَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا ثُمَّ لَا يُؤْذَنُ لِلَّذِينَ كَفَرُوا وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ ۸۴وَإِذَا رَأَى الَّذِينَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَلَا هُمْ يُنْظَرُونَ ۸۵وَإِذَا رَأَى الَّذِينَ أَشْرَكُوا شُرَكَاءَهُمْ قَالُوا رَبَّنَا هَٰؤُلَاءِ شُرَكَاؤُنَا الَّذِينَ كُنَّا نَدْعُو مِنْ دُونِكَ ۖ فَأَلْقَوْا إِلَيْهِمُ الْقَوْلَ إِنَّكُمْ لَكَاذِبُونَ ۸۶وَأَلْقَوْا إِلَى اللَّهِ يَوْمَئِذٍ السَّلَمَ ۖ وَضَلَّ عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَفْتَرُونَ ۸۷الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوا يُفْسِدُونَ ۸۸وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِمْ مِنْ أَنْفُسِهِمْ ۖ وَجِئْنَا بِكَ شَهِيدًا عَلَىٰ هَٰؤُلَاءِ ۚ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَىٰ لِلْمُسْلِمِينَ ۸۹

Translation

اور قیامت کے دن ہم ہر امّت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور اس کے بعد کافروں کو کسی طرح کی اجازت نہ دی جائے گی اور نہ ان کا عذر ہی سناُ جائے گا. اور جب ظالمین عذاب کو دیکھ لیں گے تو پھر اس میں کوئی تخفیف نہ ہوگی اور نہ انہیں کسی قسم کی مہلت دی جائے گی. اور جب مشرکین اپنے شرکائ کو دیکھیں گے تو کہیں گے پروردگار یہی ہمارے شرکائ تھے جنہیں ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے پھر وہ شرکائ اس بات کو ان ہی کی طرف پھینک دیں گے کہ تم لوگ بالکل جھوٹے ہو. اور پھر اس دن اللہ کی بارگاہ میں اطاعت کی پیشکش کریں گے اور جن باتوں کا افتراکیا کرتے تھے وہ سب غائب اور بے کار ہوجائیں گی. جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور راہ خدا میں رکاوٹ پیدا کی ہم نے ان کے عذاب میں مزید اضافہ کردیا کہ یہ لوگ فساد برپا کیا کرتے تھے. اور قیامت کے دن ہم ہر گروہ کے خلاف ان ہی میں کا ایک گواہ اٹھائیں گے اور پیغمبر آپ کو ان سب کا گواہ بناکر لے آئیں گے اور ہم نے آپ پر کتاب نازل کی ہے جس میں ہر شے کی وضاحت موجود ہے اور یہ کتاب اطاعت گزاروں کے لئے ہدایت ,رحمت اور بشارت ہے.

Tafseer

									84-  وَيَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِيْدًا ثُـمَّ لَا يُؤْذَنُ لِلَّـذِيْنَ كَفَرُوْا وَلَا هُـمْ يُسْتَعْتَبُوْنَ 
85-  وَاِذَا رَاَ الَّـذِيْنَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْـهُـمْ وَلَا هُـمْ يُنْظَرُوْنَ
86-  وَاِذَا رَاَ الَّـذِيْنَ اَشْرَكُوْا شُرَكَـآءَهُـمْ قَالُوْا رَبَّنَا هٰٓؤُلَآءِ شُرَكَـآؤُنَا الَّـذِيْنَ كُنَّا نَدْعُوْا مِنْ دُوْنِكَ ۖ فَاَلْقَوْا اِلَيْـهِـمُ الْقَوْلَ اِنَّكُمْ لَكَاذِبُوْنَ
87-  وَاَلْقَوْا اِلَى اللّـٰهِ يَوْمَئِذِ  ِۨ السَّلَمَ ۖ وَضَلَّ عَنْـهُـمْ مَّا كَانُـوْا يَفْتَـرُوْنَ
88-  اَلَّـذِيْنَ كَفَرُوْا وَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ زِدْنَاهُـمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُـوْا يُفْسِدُوْنَ
89-  وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِىْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِيْدًا عَلَيْـهِـمْ مِّنْ اَنْفُسِهِـمْ ۖ وَجِئْنَا بِكَ شَهِيْدًا عَلٰى هٰٓؤُلَآءِ ۚ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِّكُلِّ شَىْءٍ وَّهُدًى وَّرَحْـمَةً وَّبُشْـرٰى لِلْمُسْلِمِيْنَ

ترجمہ:

84-  اس دن کے بارے میں سوچو کہ جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کو اٹھا کھڑا کریں گے پھر کافروں کو (بات کرنے کی) اجازت نہیں دی جائے گی (کیونکہ ان کے ہاتھ، پاؤں، کان اور آنکھ یہاں تک کہ ان کے بدن کی جلد بھی گواہی دے گی) اور نہ ان کا عذر سنا جائےگا۔
85-  اور جب ظالم عذاب کو دیکھیں گے تو پھر انھیں تخفیف ملے گی نہ مہلت۔
86-  اور جب مشرکین اپنے ان معبودوں کو دیکھیں گے کہ جنھیں وہ خدا کا شریک قرار دیتے تھے تو کہیں گے: پروردگار ! یہ ہمارے وہ شریک ہیں جنھیں ہم تیری بجائے پکارتے تھے اس وقت ان کے وہ معبود ان سے کہیں گے: تم جھوٹ بولتے ہو۔
87-  اور اس دن سب بارگاہ ِ الٰہی میں جھک جائیں گے اور ان کا وہ سارا جھوٹ رفو چکر ہو جائے گا۔
88-  اور جن لوگوں نے کفر کا راستہ اپنایا اور (لوگوں کو بھی) راہ ِ خدا سے روکا، انھیں ہم ان سے فساد کے باعث عذاب پر عذاب دیں گے۔
89-  اس دن کے بارے میں سوچو کہ جب ہر امت میں خود اسی میں سے ایک گواہ ہم اٹھا کھڑا کریں گے اور تجھے ان پر گواہ بنائیں گے اور یہ (آسمانی) کتاب ہم نے تجھ پر اتاری ہے کہ جو ہر چیز کو واضح کرتی ہے اور مسلمانوں کے لیے ہدایت، رحمت اور بشارت ہے۔