Tafseer e Namoona

Topic

											

									  3- یہ حق کیا ہے

										
																									
								

Ayat No : 140

: الانعام

قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ قَتَلُوا أَوْلَادَهُمْ سَفَهًا بِغَيْرِ عِلْمٍ وَحَرَّمُوا مَا رَزَقَهُمُ اللَّهُ افْتِرَاءً عَلَى اللَّهِ ۚ قَدْ ضَلُّوا وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ ۱۴۰

Translation

یقینا وہ لوگ خسارہ میں ہیں جنہوں نے حماقت میں بغیر جانے بوجھے اپنی اولاد کو قتل کردیا اور جو رزق خدا نے انہیں دیا ہے اسے اسی پر بہتان لگا کر اپنے اوپر حرام کرلیا -یہ سب بہک گئے ہیں اور ہدایت یافتہ نہیں ہیں.

Tafseer

									 3- یہ حق کیا ہے
 جسے "یوم الحصاد" پر ادا کرنا چاہیے اور اس سے کیا مراد ہے ؟ بعض مفسرین کا خیال ہے کہ اس سے مراد وہې زکوة واجب ہے یعنی 1/10 اور 1/20  لیکن ایک بات پر نظر کرتے ہوئے کہ یہ سورہ مکہ میں نازل ہوئی اور زکوة کا حکم ہجرت کے دوسرے سال با بعد ازاں مدینہ میں نازل ہوا، مذکورہ خیال بعید معلوم ہوتا ہے۔
 بہت سی  روایات جو اہل بیت طاہرین علیہم اسلام سے ہم تک پہنچی ہیں ، اسی طرح اہل سنت کی بھی مستعدد روایات سے پتہ چلتا ہے کہ بہت زکوة کے علاوہ ہے اور اس سے مراد وہ غلہ یا میوہ ہے جو محصول لیتے وقت جو مستحقین موجود  ہوں انہیں دینا چاہیے اور اس کی کوئی معین مقدار یا نصاب نہیں ہے۔ ؎1
 بنابریں آیا یہ حکم واجب ہے یا مستحب بعض کا عقیدہ یہ ہے کہ یہ واجب ہے جو تشریع زکوة سے قبل مسلمانوں پر واجب تھا لیکن جب زکوة کی آیت نازل ہوئی تو یکم منسوخ ہوگیا اور زکوة کا حکم اپنی تمام تفاصیل و کیفیات کے ساتھ  اس کی جگہ مقرر ہوگیا۔
 لیکن روایات اہل بیت سے استفادہ ہوتا ہے کہ یہ حکم منسوخ نہیں ہوا ہے اور ایک مستجبی حکم کے طور پر اب بھی اسی طرح باقی ہے۔