Tafseer e Namoona

Topic

											

									  آیه 34 سوره نساء

										
																									
								

Ayat No : 34

: النساء

الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَبِمَا أَنْفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ ۚ فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ ۚ وَاللَّاتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ ۖ فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرًا ۳۴

Translation

مرد عورتوں کے حاکم اور نگراں ہیں ان فضیلتوں کی بنا پر جو خد انے بعض کو بعض پر دی ہیں اور اس بنا پر کہ انہوں نے عورتوں پر اپنا مال خرچ کیا ہے- پس نیک عورتیں وہی ہیں جو شوہروں کی اطاعت کرنے والی اور ان کی غیبت میں ان چیزوں کی حفاظت کرنے والی ہیں جن کی خدا نے حفاظت چاہی ہے اور جن عورتوں کی نافرمانی کا خطرہ ہے انہیں موعظہ کرو- انہیں خواب گاہ میں الگ کردو اور مارو اور پھر اطاعت کرنے لگیں تو کوئی زیادتی کی راہ تلاش نہ کرو کہ خدا بہت بلند اور بزرگ ہے.

Tafseer

									(34) اَلرِّجَالُ قَوَّامُوْنَ عَلَى النِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ اللّـٰهُ بَعْضَهُـمْ عَلٰى بَعْضٍ وَّبِمَآ اَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِـهِـمْ ۚ فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللّـٰهُ ۚ وَاللَّاتِىْ تَخَافُوْنَ نُشُوْزَهُنَّ فَعِظُوْهُنَّ وَاهْجُرُوْهُنَّ فِى
 الْمَضَاجِــعِ وَاضْرِبُوْهُنَّ ۖ فَاِنْ اَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوْا عَلَيْـهِنَّ سَبِيْلًا ۗ اِنَّ اللّـٰهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيْـرًا 

  ترجمہ

(34) مرد عورتوں کے سرپرست اور خدمت گزار ہیں ان برتریوں کی وجہ سے (جو نظام اجتماعی کے لحاظ سے) خدا تعالٰےنے ایک دوسرے پر دی ہیں اور ان اخراجات کی بنا پر وہ اپنے 

مال سے (عورتوں کے لیے) کرتے ہیں اور نیک صالح عورتیں وہ ہیں جو متواضع اورمنکسرالمزاج ہیں اور جو (اپنے شوہر کی) عدم موجودگی میں اس کے اسرار اور حقوق کی حفاظت کرتی ہیں۔ ان 

حقوق کی وجہ سے جو خدا نے ان کو دیئے ہیں اور باقی رہیں وہ عورتیں جن کی مخالفت اور سرکشی کاتمہیں خوف ہے انہیں وعظ و نصیحت کرو اگر یہ اثر نہ کرے تو ان کے بستر سے دور رہو 

اور اگریہ بھی کارگر نہ ہو اور انہیں کوئی راستہ اور طریقہ سختی کے سوا اپنی ذمہ داریوں پرآمادہ نہ کرے تو پھرانہیں خبردار کرو۔ اب اگر وہ تمہاری بات مان لیں تو ان پرسختی اور زیادتی نہ 

کرو (اور جان لو) کہ خدا بلند مرتبہ اور بزرگ ہے (اور اس کی قدرت بالاترین ہے)۔