سورة عبس کے مضامین
سورة عبس کے مضامین
سوره عبس مختصر ہونے کے باوجود ختلف اور اہم مسائل پر بحث کرتی ہے اور مسئلہ معادکوخاص اہمیت دیتی ہے۔ اس کے مضامین کا پانچ موضوعات کے ماتحت خلاصہ کیا جا سکتا ہے
1- خدا کا شدید عتاب استخض پر جس نے ایک حقیقت کے متلاشی نابینا سے مناسب رویہ اختیار نہیں کیا۔
2- قرآن مجید کی قدر و قیمت اور اہمیت
3- خدا کی نعمتوں کے سلسلہ میں انسان کی نا شکر گزاری۔ ۔
4- انسان اور حیوانات کی غذا کے سلسلہ میں انسان کے احساس شکرگزاری کو بیدار کرنے کے لیے خدا کی نعمتوں کے ایک حصہ کا بیان۔
5- حوادث قیامت کے کچھ لرزه براندام کر دینے والے حصوں کی طرف اشارہ اور اس عظیم دن مومنین و کفار کا احوال۔