Tafseer e Namoona

Topic

											

									  اس سورہ کے مضامین کو چند حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے

										
																									
								

Tafseer

									  اس سورہ کے مضامین کو چند حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے
 1- سوال جو سورہ کی ابتداء میں ایک عظیم حادثہ (نبا عظیم) یعنی روزقیامت کے بارے میں کیا گیا ہے۔
 2- اس کے بعد چند نمونے خدا کی قدرت کے مظاہرے کے، اسمان و زمین کے اور انسانوں کی زندگی کے پیش کرتا ہے اور اس کے   ساتھ اپنے لطف و کرم کو معاد و قیامت کے امکان کی دلیل کے عنوان سے بیان کرتا ہے۔
 3- تیسرے حصہ میں قیامت کے آغاز کی کچھ  نشانیاں بتاتا ہے۔
 4- اس حصہ میں سرکشی کرنے والوں پر نازل ہونے والے عذاب کا ایک رُخ پیش کرتا ہے۔
 5- اس حصہ میں جنت کی تشویق دلانے والی نعمتوں کی تشریح کرتا ہے۔
 6- آخر میں عذابِ قریب کے سلسلہ میں شدید خوف پر اور کافروں کی المناک سرنوشت کے ذکر پر سور ختم ہوتا ہے۔
 اس سورہ کا نام رکھنے کی وجہ وہ تعبیر ہے جو اس کی دوسری آیت میں آئی ہے بعض اوقات اسے سورہ عم،کا نام بھی دیا جاتا ہے اور یہ اس کی پہلی ایت کی مناسبت سے ہے۔