سورہ نبا کے مضامین اور اس کا دائرہ کار
سورہ نبا کے مضامین اور اس کا دائرہ کار
قرآنِ مجید کے آخری پارہ کی سورتوں کی اکثریت ، اصولی طور پر مفسرین کے اتفاق راۓ کے مطابق مکہ میں نازل ہوئی ہے۔ ان سورتوں میں مسئلہ مبداء و معاد اور بشارت و انزار ہی کی گفتگو ہے، اس لیے کہ مکی سورتوں کا یہی مزاج ہے، یہ آیتیں عام طور پر دل ہلا دینے والی ہیں اور یہ سرکوبی کرنے والا لب لہجہ رکھتی ہیں۔ ان کا انزار ایسا ہے جو خفتہ دلوں کو بیدار کردے ۔ ان تمام سورتوں کی آیتیں ، سواۓ چند مختصر موادر کے، اشاروں سے پر ہیں۔ اسی وجہ سے ہر قلب آگاہ پر پڑا گہرا اثر ڈالتی ہیں ، حتٰی کہ جونا واقف ہیں انہیں بھی متاثر کرتی ہیں۔ یہ بے روح ڈھانچوں میں جان ڈالتی ہیں اور غیر متوجہ افراد کو عہد کے پورا کرنے کا اور ژمہ داری و جوابد ہی کا احساس بخشتی ہیں۔ یہ اپنا ایک علٰحیدہ جہانِ معانی رکھتی ہیں۔ سورہ نبا کے مزاج کی کیفیت بھی اپنی وجاہت کے اعتبار سے پورے پارے کی طرح ہے۔ یہ سورہ بیدار کرنے والے سوال سے شروع ہوتا ہے اور عبرتناک جملے پر ختم ہوتا ہے۔