آیت 16 تا 28
أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ ۱۶ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ ۱۷كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ ۱۸وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ۱۹أَلَمْ نَخْلُقْكُمْ مِنْ مَاءٍ مَهِينٍ ۲۰فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَكِينٍ ۲۱إِلَىٰ قَدَرٍ مَعْلُومٍ ۲۲فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ ۲۳وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ۲۴أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا ۲۵أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا ۲۶وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُمْ مَاءً فُرَاتًا ۲۷وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ۲۸
کیا ہم نے ان کے پہلے والوں کو ہلاک نہیں کردیا ہے. پھر دوسرے لوگوں کو بھی ان ہی کے پیچھے لگادیں گے. ہم مجرموں کے ساتھ اسی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں. اور آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہی بربادی ہے. کیا ہم نے تم کو ایک حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا ہے. پھر اسے ایک محفوظ مقام پر قرار دیا ہے. ایک معین مقدار تک. پھر ہم نے اس کی مقدار معین کی ہے تو ہم بہترین مقدار مقرر کرنے والے ہیں. آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہے. کیا ہم نے زمین کو ایک جمع کرنے والا ظرف نہیں بنایا ہے. جس میں زندہ مفِدہ سب کو جمع کریں گے. اور اس میں اونچے اونچے پہاڑ قرار دئے ہیں اور تمہیں شیریں پانی سے سیراب کیا ہے. آج جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور تباہی ہے.
16- اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِيْنَ
17- ثُـمَّ نُتْبِعُهُـمُ الْاٰخِرِيْنَ
18- كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِيْنَ
19- وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ
20- اَلَمْ نَخْلُقكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِيْنٍ
21- فَجَعَلْنَاهُ فِىْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍ
22- اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ
23- فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُوْنَ
24- وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ
25- اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًا
26- اَحْيَآءً وَّاَمْوَاتًا
27- وَجَعَلْنَا فِيْـهَا رَوَاسِىَ شَامِخَاتٍ وَّّاَسْقَيْنَاكُمْ مَّآءً فُرَاتًا
28- وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ
16- کیا ہم نے پہلی (مجرم) قوموں کو ہلاک نہیں کیا؟
17- پھر ہم بعد میں آنے والوں کو ان کے پیچھے بھیجیں گے۔
18- (ہاں)! ہم مجرموں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا کرتے ہیں۔
19- واۓ ہے اس دن تکزیب کرنے والوں کیا کے لیے۔
20- کیا ہم نے تمھیں پست اور حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا۔
21- پھر ہم نے اسے ایک محفوظ اور آمادہ قرارگاہ میں ٹھریا۔
22- ایک معین مدت تک
23- ہم اس کام پر قدرت رکھتے تھے، پس ہم کیسے اچھے قدرت والے ہیں (لہزا معاد کا معاملہ ہمارے لیے آسان ہے)
24- واۓ ہو اس دن تکزیب کرنے والوں کے لیے۔
25- کیا ہم نے زمین کو انسانوں کے اجتماع کا مرکز قرار نہیں دیا۔
26- ان کی زندگی کی حالت میں بھی اور موت کی حالت میں بھی۔
27- اور ہم نے اس میں استوار اور بلند پہاڑ قرار دئیے اور تمھیں ہم نے خشگوار پانی پلایا۔
28- واۓ ہے اس دن تکزیب کرنے والوں کے لیے۔