Tafseer e Namoona

Topic

											

									  آیت 1 تا 4

										
																									
								

Ayat No : 1-4

: الانسان

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ هَلْ أَتَىٰ عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا ۱إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُطْفَةٍ أَمْشَاجٍ نَبْتَلِيهِ فَجَعَلْنَاهُ سَمِيعًا بَصِيرًا ۲إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا ۳إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَلَاسِلَ وَأَغْلَالًا وَسَعِيرًا ۴

Translation

یقینا انسان پر ایک ایسا وقت بھی آیا ہے کہ جب وہ کوئی قابل ذکر شے نہیں تھا. یقینا ہم نے انسان کو ایک ملے جلے نطفہ سے پیدا کیا ہے تاکہ اس کا امتحان لیں اور پھر اسے سماعت اور بصارت والا بنادیا ہے. یقینا ہم نے اسے راستہ کی ہدایت دے دی ہے چاہے وہ شکر گزار ہوجائے یا کفران نعمت کرنے والا ہوجائے. بیشک ہم نے کافرین کے لئے زنجیریں - طوق اور بھڑکتے ہوئے شعلوں کا انتظام کیا ہے.

Tafseer

									    سورہ انسان (دہر)
                 بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
  1- هَلْ اَتٰى عَلَى الْاِنْسَانِ حِيْنٌ مِّنَ الـدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَّذْكُوْرًا 
  2- اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍۖ نَّبْتَلِيْهِ فَجَعَلْنَاهُ سَـمِيْعًا بَصِيْـرًا 
  3- اِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّاِمَّا كَفُوْرًا 
  4- اِنَّـآ اَعْتَدْنَا لِلْكَافِـرِيْنَ سَلَاسِلَ وَاَغْلَالًا وَّسَعِيْـرًا

  ترجمہ
   رحمٰن و رحیم خدا کے نام سے

  1- کیا ایسا نہیں ہے کہ انسان پر ایک طویل زمانہ ایسا گزرا ہے کہ وہ کوئی قابل ذکر شے نہیں تھا؟
  2- ہم نے انسان کو ملے جلے نطفہ سے پیدا کیا ہے،ہم اس کو آزمائیں گے (اس لیے) ہم نے اسے سننے والا اور دیکھنے والا قراردیا ہے۔ 
  3- ہم اسے راستے کی نشاندہی کردی ہے، اب چاہیے وہ شاکر ہوجاۓ (اور قبول کرلے) یا کفران کرے۔
  4- ہم نے کفار کے لیے زنجیریں ، طوق اور جلانے والے شعلے تیار کر رکھے ہیں۔