Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ انسان(دہر) کے مضامین

										
																									
								

Tafseer

									           سورہ انسان (دہر)کے مضامین
 یہ سورہ مختصر ہونے کے باوجود عمیق، متنوع اور جامع مضامین رکھتا ہے ور ایک لحاظ سے اسے پانچ حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔
 پہلے حصہ میں انسان کی آفرینش اور اس کی نطفۂ امشاج (ملے جلے) سے خلقت اور پھر اس کی ہدایت اور ارادہ کی آزادی کے بارے میں گفتگو کرتا ہے۔
 دوسرے حصہ میں ابرار اور نیک افراد کے اجروثواب کے بارے میں گفتگو ہے، جو اہلِ بیت کے بارے میں ایک خاص شانِ نزول رکھتا ہے، جس کی طرف اشارہ ہوگا۔
 تیسرے حصہ میں ان ثوابوں کے استحقاق کے دلائل کو مختصر اور موثر جملوں میں بیان کرتا ہے۔
  چوتھے حصہ میں قرآن کی اہمیت ، اور اس کے احکام کے اجراء کے طریقہ اور خود سازی کی نشیب وفراز سے بھری ہوئی راہ کی طرف اشارہ ہوا ہے۔
 اور پانچویں حصہ میں (انسان کے مختار ہونے کے باوجود) مشیت الٰہی کی حاکمیت کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔
 اس سورہ کے متعدد نام ہین جن میں سے زیادہ مشہور سورہ "انسان" اور سورہ "دہر"اور سورہ "ہل اتٰی" ہے۔ جن میں سے ہر ایک اس سورہ کے اوائل کے الفاظ سے لیا گیا ہے۔ اگرچہ ان روایات میں جو بعد میں اس سورہ کی فضلیت کے متعلق بیان ہوں گے۔ صرف "ہل اتٰی" کا ذکر آیا ہے۔

     ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ