Tafseer e Namoona

Topic

											

									  آیت 31 تا 41

										
																									
								

Ayat No : 31-41

: القيامة

فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ ۳۱وَلَٰكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ۳۲ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰ أَهْلِهِ يَتَمَطَّىٰ ۳۳أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ ۳۴ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ ۳۵أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَنْ يُتْرَكَ سُدًى ۳۶أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِنْ مَنِيٍّ يُمْنَىٰ ۳۷ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ ۳۸فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَىٰ ۳۹أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَىٰ ۴۰

Translation

اس نے نہ کلام خدا کی تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی. بلکہ تکذیب کی اور منہ پھیر لیا. پھر اپنے اہل کی طرف اکڑتا ہوا گیا. افسوس ہے تیرے حال پر بہت افسوس ہے. حیف ہے اور صد حیف ہے. کیا انسان کا خیال یہ ہے کہ اسے اسی طرح آزاد چھوڑ دیا جائے گا. کیا وہ اس منی کا قطرہ نہیں تھا جسے رحم میں ڈالا جاتا ہے. پھر علقہ بنا پھر اسے خلق کرکے برابر کیا. پھر اس سے عورت اور مرد کا جوڑا تیار کیا. کیا وہ خدا اس بات پر قادر نہیں ہے کہ مفِدوں کو دوبارہ زندہ کرسکے.

Tafseer

									  31- فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّـٰى 
  32- وَلٰكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلّـٰى 
  33- ثُـمَّ ذَهَبَ اِلٰٓى اَهْلِـهٖ يَتَمَطّـٰى 
  34- اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى 
  35- ثُـمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى 
  36- اَيَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ يُّتْـرَكَ سُدًى 
  37- اَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِيٍّ يُّمْنٰى 
  38- ثُـمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّ ٰ ى 
  39- فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَـرَ وَالْاُنْثٰى 
  40- اَلَيْسَ ذٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلٰٓى اَنْ يُّحْيِىَ الْمَوْتٰى 


  ترجمہ


  31- وہ ہرگز ایمان نہیں لایا اور نہ اس نے نماز پڑھی۔
  32- بلکہ اس نے جھٹلایا اور روگردانی کی۔
  33- پھر وہ انپے گھر والوں کی طرف متکبرانہ چال سے قدم اٹھاتے ہوۓ پلٹ گیا۔
  34- عزاب الٰہی تیرے لیے زیادہ شائستہ ہے ، زیادہ شائستہ۔
  35- پھر بھی عزاب الٰہی ہی تیرے لیے زیادہ شائستہ ہے ، زیادہ شائستہ۔
  36- کیا انسان یہ گمان کرتا ہے کہ اسے یونہی  فضول اور بغیر کسی مقصد کے چھوڑ دیا جاۓ گا؟
  37- کیا وہ اس منی کا نطفہ نہیں تھا جو رحم میں ڈالا جاتا ہے۔؟
  38- پھر اس نے جمے ہوۓ خون کی صورت اختیار کر لی۔ پھر اس کو خلق کیا اور موزوں بنایا۔
  39- اور اس سے دو جوڑے مزکر و مؤنث بناۓ۔
  40- کیا ایسی ہستی اس بات پر قادر نہیں ہے کہ مردوں کو زندہ کر دے۔