Tafseer e Namoona

Topic

											

									  آیت 1 تا 6

										
																									
								

Ayat No : 1-6

: القيامة

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ ۱وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ ۲أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَلَّنْ نَجْمَعَ عِظَامَهُ ۳بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰ أَنْ نُسَوِّيَ بَنَانَهُ ۴بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ ۵يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ ۶

Translation

میں روزِ قیامت کی قسم کھاتا ہوں. اور برائیوں پر ملامت کرنے والے نفس کی قسم کھاتا ہوں. کیا یہ انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو جمع نہ کرسکیں گے. یقینا ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی انگلیوں کے پور تک درست کرسکیں. بلکہ انسان یہ چاہتا ہے کہ اپنے سامنے برائی کرتا چلا جائے. وہ یہ پوچھتا ہے کہ یہ قیامت کب آنے والی ہے.

Tafseer

									  سورۂ قیامت
  بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
  1- لَآ اُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ
  2- وَلَآ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ 
  3- اَيَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْـمَعَ عِظَامَهٝ 
  4- بَلٰى قَادِرِيْنَ عَلٰٓى اَنْ نُّسَوِّىَ بَنَانَهٝ 
  5- بَلْ يُرِيْدُ الْاِنْسَانُ لِيَفْجُرَ اَمَامَهٝ 
  6- يَسْاَلُ اَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ 

  ترجمہ

  رحمٰن و رحیم خدا کے نام سے
  1- قیامت کے دن کی قسم
  2- اور نفسِ لوامہ، بیدار اور ملامت کرنے والے وجدان کی قسم (کہ قیامت حق ہے)۔
  3- کیا انسان یہ گمان کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو جمع نہیں کریں گے۔
  4- ہاں!ہاں! ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی انگلیوں (کے سرے کی لکیروں) کوبھی ٹھیک اسی طرح بنا دیں۔
  5- (انسان قیامت کے بارے میں شک نہیں رکھتا)بلکہ وہ یہ چاہتا ہے کہ (آزاد رہے اور) زندگی بھر گناہ کرتا رہے۔
  6- (اسی لیے) پوچھتا ہے کہ قیامت کب ہوگی۔