آیت 38 تا 48
كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ ۳۸
ہر نفس اپنے اعمال میں گرفتار ہے.
38- كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِيْنَةٌ
39- اِلَّآ اَصْحَابَ الْيَمِيْنِ
40- فِىْ جَنَّاتٍۖ يَّتَسَآءَلُوْنَ
41- عَنِ الْمُجْرِمِيْنَ
42- مَا سَلَكَكُمْ فِىْ سَقَرَ
43- قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّيْنَ
44- وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِيْنَ
45- وَكُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآئِضِيْنَ
46- وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّيْنِ
47- حَتّـٰٓى اَتَانَا الْيَقِيْنُ
48- فَمَا تَنْفَعُهُـمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِيْنَ
ترجمہ
38- ہر شخص اپنے اعمال کے لیے گرو ہے۔
39- مگر "اصحابِ یمین" (جن کا اعمال نامہ ایمان و تقوٰی کی نشانی کے طور پر ان کے دائیں ہاتھ میں دیا جاۓ گا)۔
40- وہ جنت کے باغات میں ہوں گے اور وہ سوال کریں گے۔
41- مجرموں سے۔
42- تمھیں دوزخ کی طرف کس چیز نے بھیجا۔
43- وہ کہیں گے: ہم نماز نہیں پڑھتے تھے۔
44- اور مسکینوں اور محتاجوں کو کھانا نہیں کھلاتے تھے۔
45- اور ہمیشہ اہل باطل کے ہم نشین و ہم صدا رہتے تھے۔
46- اور ہمیشہ روزِ جزا کا انکار کرتے تھے۔
47- یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی۔
48- لہذا شفاعت کرنے والوں کی شفاعت ان کےلیے سود مند نہیں ہوگی۔