آیت 32 تا 37
كَلَّا وَالْقَمَرِ ۳۲وَاللَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ ۳۳وَالصُّبْحِ إِذَا أَسْفَرَ ۳۴إِنَّهَا لَإِحْدَى الْكُبَرِ ۳۵نَذِيرًا لِلْبَشَرِ ۳۶لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ ۳۷
ہوشیار ہمیں چاند کی قسم. اور جاتی ہوئی رات کی قسم. اور روشن صبح کی قسم. یہ جہنمّ بڑی چیزوں میں سے ایک چیز ہے. لوگوں کے ڈرانے کا ذریعہ. ان کے لئے جو آگے پیچھے ہٹنا چاہیں.
32- كَلَّا وَالْقَمَرِ
33- وَاللَّيْلِ اِذْ اَدْبَـرَ
34- وَالصُّبْحِ اِذَآ اَسْفَرَ
35- اِنَّـهَا لَاِحْدَى الْكُبَر
36- نَذِيْـرًا لِّلْبَشَرِ
37- لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ يَّتَقَدَّمَ اَوْ يَتَاَخَّرَ
ترجمہ
32- جیسا کہ وہ خیال کرتے ہیں ، ایسا نہیں ہے ، چاند کی قسم۔
33- اور رات کی قسم جب (وہ دامن سمیٹے اور) پشت پھیرے۔
34- اور صبح کی قسم جب وہ چہرہ کھولے۔
35- کہ وہ (قیامت کے ہولناک حوادث) اہم مسائل میں سے ہیں۔
36- تمام انسانوں کے لیے تنبیہہ اور انزار ہے۔
37- تم میں سے ان لوگوں کے لیے جو یہ چاہتے ہیں کہ آگے بڑھ جائیں یا پیچھے رہ جائیں (یعنی نیکیوں کی ہدایت کے لیے آگے بڑھ جائیں یا آگے نہ بڑھیں)