Tafseer e Namoona

Topic

											

									  حواری قرآن اور انجیل کی نظر میں

										
																									
								

Ayat No : 52

: ال عمران

فَلَمَّا أَحَسَّ عِيسَىٰ مِنْهُمُ الْكُفْرَ قَالَ مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللَّهِ ۖ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ آمَنَّا بِاللَّهِ وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ ۵۲

Translation

پھر جب عیسٰی علیھ السّلام نے قوم سے کفر کا احساس کیا تو فرمایا کہ کون ہے جو خدا کی راہ میں میرا مددگار ہو...حواریین نے کہا کہ ہم اللہ کے مددگار ہیں- اس پر ایمان لائے ہیں اور آپ گواہ رہیں کہ ہم مسلمان ہیں.

Tafseer

									قرآن نے سورہ صف آیہ ۱۴ میں حواریوں کے بارے میں گفتگو کی ہے اور ان کے ایمان کا تذکرہ کیا ہے لیکن انجیل میں حواریوں کے بارے میں جو جملے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سب حضرت عیسیٰ (علیه السلام) کے بارے میں لغزش کرتے تھے ۔ 
انجیل متی اور لوقا کے باب ۶ میں حواریوں کے نام اس طرح بیان کئے ہیں ۔ 
۱۔ پطرس ۔ ۲۔ اندر یاس ۔ ۳۔ یعقوب۔ ۴۔ یوحنا ۔ ۵۔ فیلوپس ۔ ۶۔ بر تو لوطا ۔ ۷۔ توما ۔ ۸۔ متی ۔ ۹۔ یعقوب ابن حلفا ۔ ۱۰۔ شمعون ۔ ( جن کا لقب غیور تھا ) ۱۱۔ یہودا  ( جو یعقوب کے بھائی تھے ) ۔ ۱۲۔ یہودائے اسخر یوطی ( جس نے حضرت عیسیٰ سے خیانت کی )
مشہور مفسر طبرسی جمع البیان میں لکھتے ہیں : 
حواری حضرت عیسیٰ (علیه السلام) کے ساتھ سفر کرتے تھے ۔ جب ابھی انہیں بھوک کیا پیاس لگتی ، حکم خدا سے آب و غذا ان کے لئے مہیا ہوجاتا ۔ وہ اسے اپنے لئے عظیم افتخار اور بڑا اعزاز سمجھتے ۔ اور وہ حضرت عیسیٰ (علیه السلام) سے پوچھتے : کیا ہم سے بڑ ھ کر بھی کوئی افضل و بالاترہے ۔ تو کہتے : ہاں ، افضل منکم من یعمل بیدہ ویاٴکل من کسبہ۔ ( یعنی وہ شخص تم سے افضل ہے جو اپنے ہاتھ سے کماتا ہے اور اپنی کمائی کھا تا ہے ، اس کے بعد وہ لوگوں کے کپڑے دھوتے تھے ( یو ںعملاً انہوں نے سب لوگوں کو درس دیا کہ کام اور کوشش کرنا ننگ و عار نہیں ہے ) ۔ 

 ۵۴۔وَمَکَرُوا وَمَکَرَ اللهُ وَاللهُ خَیْرُ الْمَاکِرِینَ“۔
ترجمہ
۵۴۔ اور یہود اور مسیح کے دشمنوں نے ان کی اور ان کے دین کی بر بادی و نابودی کے لئے ) سازش کی اور خدا نے ( ان کی اور انبکے دین کی حفاظت کے لئے) چارہ جوئی کی اور خدا بہترین چارہ جوئی کرنے والا ہے ۔