آیت 1 تا 10
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ ۱قُمْ فَأَنْذِرْ ۲وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ ۳وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ ۴وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ ۵وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ ۶وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ ۷فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ ۸فَذَٰلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ ۹عَلَى الْكَافِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ ۱۰
اے میرے کپڑا اوڑھنے والے. اٹھو اور لوگوں کو ڈراؤ. اور اپنے رب کی بزرگی کا اعلان کرو. اور اپنے لباس کو پاکیزہ رکھو. اور برائیوں سے پرہیز کرو. اور اس طرح احسان نہ کرو کہ زیادہ کے طلب گار بن جاؤ. اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو. پھر جب صور پھونکا جائے گا. تو وہ دن انتہائی مشکل دن ہوگا. کافروں کے واسطے تو ہر گز آسان نہ ہوگا.
1- يَآ اَيُّـهَا الْمُدَّثِّرُ
2- قُمْ فَاَنْذِرْ
3- وَرَبَّكَ فَكَـبِّـرْ
4- وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ
5- وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ
6- وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْـثِرُ
7- وَلِرَبِّكَ فَاصْبِـرْ
8- فَاِذَا نُقِرَ فِى النَّاقُوْرِ
9- فَذٰلِكَ يَوْمَئِذٍ يَّوْمٌ عَسِيْـرٌ
10- عَلَى الْكَافِـرِيْنَ غَيْـرُ يَسِيْـرٍ
ترجمہ
شروع اللہ رحمٰن و رحیم کے نام سے
1- اے بسترِ خواب میں آرام کرنے والے
2- اٹھ کھڑا ہو اور انزار کر(اور عالمین کو ڈرا)
3- اور اپنے پروردگار کی بزرگی بیان کر
4- اور اپنے لباس کو پاک کر
5- اور پلیدگیوں سے پرہیز کر۔
6- اور کسی پر منت نہ رکھ اور زیادتی کا مطالبہ نہ کر۔
7- اور اپنے پروردگار کے لیے صبر کر۔
8- جس وقت صور پھونکا جاۓگا۔
9- وہ دن بہت ہی سخت دن ہوگا۔
10- اور کافروں کے لیے آسان نہیں ہوگا۔