آیت 1 تا 5
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ ۱قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا ۲نِصْفَهُ أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا ۳أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا ۴إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا ۵
اے میرے چادر لپیٹنے والے. رات کو اٹھو مگر ذرا کم. آدھی رات یا اس سے بھی کچھ کم کر دو. یا کچھ زیادہ کردو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر باقاعدہ پڑھو. ہم عنقریب تمہارے اوپر ایک سنگین حکم نازل کرنے والے ہیں.
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
1- يَآ اَيُّـهَا الْمُزَّمِّلُ
2- قُمِ اللَّيْلَ اِلَّا قَلِيْلًا
3- نِّصْفَهٝٓ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيْلًا
4- اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَـرْتِيْلًا
5- اِنَّا سَنُلْقِىْ عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيْلًا
ترجمہ
رحمٰن و رحیم خدا کے نام سے
1- اے اپنے اوپر کپڑا لپیٹنے والے۔
2- رات کو، تھوڑے سے حصہ کے سوا ، قیام کیا کر۔
3- آدھی رات یا اس میں سے تھوڑا کم کر دے ۔
4- یا آدھی رات پر کچھ اضافہ کردے، اور قرآن کو دقت و تامل کے ساتھ پڑھا کر۔
5- کیونکہ ہم عنقریب ایک سنگین و ثقیل بات کا تجھ پر القاء کریں گے۔