Tafseer e Namoona

Topic

											

									  اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت

										
																									
								

Tafseer

									         اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت
 ایک حدیث میں پیغمبر سے آیا ہے :

       "من قراء" سال سائل" اعطاہ اللہ ثواب الذین ھم لا ماناتھم و عھد ھم راعون و الذین ھم علی صلواتھم یحافظون":
"جو شخص سورہ"سال سائل " کو پڑھے تو خدا اسے ان لوگوں کا ثواب دے گا جو اپنی اماتنوں اور عہد  و پیمان کی حفاظت کرتے ہیں اور وہ لوگ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں"۔ ؎1 
ایک اور حدیث میں امام باقرسے منقول ہے:
         "من ادمن قراتہ سال سائللم یسالہ اللہ یوم القیامۃ عن ذنب عملہ واسکنہ جنتہ مع محمد(ص)"
         "جو ہمیشہ سورہ "سال سائل"کو پڑھے تو خدا قیامت کے دن اس کے گناہوں کی باز پرس نہیں کرے گا اور اس کو جنت میں حضرت محمد صلی اللہ عیلہ و آلہ وسلم" کے ساتھ سکونت عطا فرما ئے گا"۔ ؎2
           یہی مضمون امام صادق سے نقل ہوا ہے۔
یہ بات واضح ہے کہ وہ بات جو انسانون کو ان سب عظیم ثوابوں کا مشمول قرار دیتی ہے، وہ ایسی تلاوت ہے جو عقیدہ و ایمان کے ہو اور اس کے ساتھ ساتھ عمل بھی ہو، نہ یہ کہ وہ آیات اور سورہ کو تو پڑھے لیکن اس کی روح اور فکر و عمل میں کسی قسم کا انعکاس نہ ہو۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
؎1 مجمع البیان، جلد10 ص 350
؎2 مجمع البیان، جلد10 ص 351