Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره حاقه/ آیه 38- 43

										
																									
								

Ayat No : 38-43

: الحاقة

فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ ۳۸وَمَا لَا تُبْصِرُونَ ۳۹إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ۴۰وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَا تُؤْمِنُونَ ۴۱وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ ۴۲تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۴۳

Translation

میں اس کی بھی قسم کھاتا ہوں جسے تم دیکھ رہے ہو. اور اس کی بھی جس کو نہیں دیکھ رہے ہو. کہ یہ ایک محترم فرشتے کا بیان ہے. اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں ہے ہاں تم بہت کم ایمان لاتے ہو. اور یہ کسی کاہن کا کلام نہیںہے جس پر تم بہت کم غور کرتے ہو. یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے.

Tafseer

									٣٨۔فَلا أُقْسِمُ بِما تُبْصِرُونَ ۔
٣٩۔وَ ما لا تُبْصِرُونَ ۔
٤٠۔ِنَّہُ لَقَوْلُ رَسُولٍ کَریمٍ ۔
٤١۔وَ ما ہُوَ بِقَوْلِ شاعِرٍ قَلیلاً ما تُؤْمِنُونَ ۔
٤٢۔وَ لا بِقَوْلِ کاہِنٍ قَلیلاً ما تَذَکَّرُونَ ۔
٤٣۔تَنْزیل مِنْ رَبِّ الْعالَمینَ ۔

ترجمہ

٣٨۔ قسم کھاتاہوں میں اس کی جسے تم دیکھ رہے ہو ۔ 
٣٩۔ اور اس کی جسے تم نہیں دیکھتے ۔ 
٤٠۔ کہ یہ قرآن ،ایک بزرگوار رسُول کی زبان سے نکلا ہو اکلام ہے ۔ 
٤١۔ اوریہ کسی شاعر کاقول نہیں ہے ،لیکن تم بہت کم ایمان لاتے ہو ۔ 
٤٢۔ اور نہ ہی یہ کسِی کاہن کاقول ہے .لیکن تم بہت ہی کم متذ کرہوتے ہو ۔ 
٤٣۔ (بلکہ یہ وہ کلام ہے جو ) عالمین کے پروردگار کی طرف سے نازل ہوا ہے ۔