Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره حاقه/ آیه 1- 8

										
																									
								

Ayat No : 1-8

: الحاقة

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ الْحَاقَّةُ ۱مَا الْحَاقَّةُ ۲وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحَاقَّةُ ۳كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ ۴فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ ۵وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ ۶سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ ۷فَهَلْ تَرَىٰ لَهُمْ مِنْ بَاقِيَةٍ ۸

Translation

یقینا پیش آنے والی قیامت. اور کیسی پیش آنے والی. اور تم کیا جانو کہ یہ یقینا پیش آنے والی شے کیا ہے. قوم ثمود و عاد نے اس کھڑ کھڑانے والی کا انکار کیا تھا. تو ثمود ایک چنگھاڑ کے ذریعہ ہلاک کردیئے گئے. اور عاد کو انتہائی تیز و تند آندھی سے برباد کردیا گیا. جسے ان کے اوپر سات رات اور آٹھ دن کے لئے مسلسل مسخّرکردیا گیا تو تم دیکھتے ہو کہ قوم بالکل مفِدہ پڑی ہوئی ہے جیسے کھوکھلے کھجور کے درخت کے تنے. تو کیا تم ان کا کوئی باقی رہنے والا حصہّ دیکھ رہے ہو.

Tafseer

									سورةُ الحَاقّة
بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
١۔الْحَاقَّةُ ۔ 
٢۔ مَا الْحَاقَّةُ ۔ 
٣۔وَ ما أَدْراکَ مَا الْحَاقَّةُ ۔ 
٤۔ کَذَّبَتْ ثَمُودُ وَ عاد بِالْقارِعَةِ ۔ 
٥۔فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُہْلِکُوا بِالطَّاغِیَةِ ۔ 
٦۔وَ أَمَّا عاد فَأُہْلِکُوا بِریحٍ صَرْصَرٍ عاتِیَةٍ ۔ 
٧۔ سَخَّرَہا عَلَیْہِمْ سَبْعَ لَیالٍ وَ ثَمانِیَةَ أَیَّامٍ حُسُوماً فَتَرَی الْقَوْمَ فیہا صَرْعی کَأَنَّہُمْ أَعْجازُ نَخْلٍ خاوِیَةٍ ۔ 
٨۔ فَہَلْ تَری لَہُمْ مِنْ باقِیَةٍ ۔ 

ترجمہ

رحمن ورحیم خدا کے نام سے 
١۔ وہ دن جو یقینا واقع ہوگا ۔
٢۔ اور یہ واقع ہونے والا دن کیاہے ؟ 
٣۔ اور تجھے کیامعلوم کہ وہ واقع ہونے والا دن کیاہے ؟ 
٤۔ قومِ ثمود و عاد نے خدا کے سرکو بی کرنے والے عذاب کاانکار کیا۔ 
٥۔ توقومِ ثمود توسرکش عذاب سے ہلاک ہُوئی ۔ 
٦۔ اورقوم عاد طغیانی کرنے والی ٹھنڈ ی اور زور دار اورتیز آندھی سے ہلا ک ہوئی ۔ 
٧۔ خدانے بُنیاد وں کواُکھاڑنے والی اس تیز آ ندھی کوساتھ راتیں اور آٹھ دنوں تک پے درپے ان پر مُسلّط رکھا ( اور اگر تووہاں ہوتا ) دیکھتا ہے کہ وہ قوم بوسیدہ تنو ں اور کھجُور کے کھوکھلے درختوں کی مانند اس تیز آندھی کے درمیان زمین پرپڑ ی ہے اور ہلاک ہوئی ہے ۔ 
٨۔ کیاان میں سے توکسِی کوباقی دیکھتاہے ۔