Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورۂ حاقہ کے مضامین

										
																									
								

Tafseer

									یہ سورہ مکّہ میں نازل ہُو ا اور اس کی ٥٢ آ یات ہیں
اِس سُورہ کے مباحث تین محوروں پر گردش کرتے ہیں : 
پہلا محور : جواس سورہ کی بحث کااہم ترین موضوع ہے وہ قیامت سے مربُوط مسائل اوراس کی بہت سی خصوصیات ہیں . اِسی لیے قیامت کے تین نام حاقہ قا رعة واقعہ اس سورہ میں آ ئے ہیں ۔ 
دُوسرا محور : وہ مباحث ہیں جو گزشتہ کا فر اقوام خصوصاً قوم عاد ، ثمود اورقومِ فرعون کی سرنوشت کے بارے میں ہیں .جوتما م کفّار اور منکر ین ِ قیامت کے لیے قوی اورمُؤ کّد اندا روں پر مشتمل ہیں ۔ 
تیسرامحور : وہ مباحث ہیں جو قرآن کی عظمت ،پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مقام نیز تکذیب کرنے والوں کی سزا اور عذاب کے بارے میں ہیں ۔