سوره قلم/ آیه 17- 25
إِنَّا بَلَوْنَاهُمْ كَمَا بَلَوْنَا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ ۱۷وَلَا يَسْتَثْنُونَ ۱۸فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِنْ رَبِّكَ وَهُمْ نَائِمُونَ ۱۹فَأَصْبَحَتْ كَالصَّرِيمِ ۲۰فَتَنَادَوْا مُصْبِحِينَ ۲۱أَنِ اغْدُوا عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَارِمِينَ ۲۲فَانْطَلَقُوا وَهُمْ يَتَخَافَتُونَ ۲۳أَنْ لَا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُمْ مِسْكِينٌ ۲۴وَغَدَوْا عَلَىٰ حَرْدٍ قَادِرِينَ ۲۵
ہم نے ان کو اسی طرح آزمایا ہے جس طرح باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ صبح کو پھل توڑ لیں گے. اور انشائ اللہ نہیں کہیں گے. تو خدا کی طرف سے راتوں رات ایک بلا نے چکر لگایا جب یہ سب سورہے تھے. اور سارا باغ جل کر کالی رات جیسا ہوگیا. پھر صبح کو ایک نے دوسرے کو آواز دی. کہ پھل توڑنا ہے تو اپنے اپنے کھیت کی طرف چلو. پھر سب گئے اس عالم میں کہ آپس میں راز دارانہ باتیں کررہے تھے. کہ خبردار آج باغ میں کوئی مسکین داخل نہ ہونے پائے. اور روک تھام کا بندوبست کرکے صبح سویرے پہنچ گئے.
١٧۔ ِنَّا بَلَوْناہُمْ کَما بَلَوْنا أَصْحابَ الْجَنَّةِ ِذْ أَقْسَمُوا لَیَصْرِمُنَّہا مُصْبِحینَ ۔
١٨۔وَ لا یَسْتَثْنُونَ ۔
١٩۔فَطافَ عَلَیْہا طائِف مِنْ رَبِّکَ وَ ہُمْ نائِمُونَ ۔
٢٠۔فَأَصْبَحَتْ کَالصَّریمِ ۔
٢١۔فَتَنادَوْا مُصْبِحینَ ۔
٢٢۔ أَنِ اغْدُوا عَلی حَرْثِکُمْ ِنْ کُنْتُمْ صارِمینَ ۔
٢٣۔فَانْطَلَقُوا وَ ہُمْ یَتَخافَتُونَ ۔
٢٤۔أَنْ لا یَدْخُلَنَّہَا الْیَوْمَ عَلَیْکُمْ مِسْکین ۔
٢٥۔وَ غَدَوْا عَلی حَرْدٍ قادِرینَ ۔
ترجمہ
١٧۔ ہم نے انہیں آزمایا جیساکہ ہم نے باغ والوں کی آزمائش کی تھی جب انہوں نے یہ قسم کھائی کہ باغ کے پھلوں کوصبح کے وقت ( حاجتمندوں کی نگا ہوں سے بچا دکر ) چُنیں گے ۔
١٨۔ اوراس میں کسِی چیزکا استثناء نہ کریں گے ۔
١٩۔ لیکن ان کے سارے باغ پر ( راتوں رات ) ایک گھیر لینے والا عذاب نازل ہوگیا ۔
٢٠۔ اوروہ ہرا بھرا باغ تاریک رات کی مانند ہوگیا ۔
٢١۔ صبح کے وقت انہوں نے ایک دوسرے کوصدا دی ۔
٢٢ ۔ اگرتمہارا ارادہ پھلوں کوتوڑنے کاہوتواپنے کھیت اور باغ کی طرف چلو ۔
٢٣۔ وہ چل پڑے اورایک دُوسرے سے آہستہ آہستہ کہتے جاتے تھے ۔
٢٤۔ اس بات کاخیال رکھو کہ ایک بھی فقیر تمہارے پاس نہ آ ئے پائے ۔
٢٥۔ انہوں نے صبح کے وقت یہ مصمّم ارادہ کرلیا کہ وہ پوری قوت کے ساتھ جاحت مندوں کو روکیں گے ۔