Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره ملک/ آیه 22- 27

										
																									
								

Ayat No : 22-27

: الملك

أَفَمَنْ يَمْشِي مُكِبًّا عَلَىٰ وَجْهِهِ أَهْدَىٰ أَمَّنْ يَمْشِي سَوِيًّا عَلَىٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ ۲۲قُلْ هُوَ الَّذِي أَنْشَأَكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۖ قَلِيلًا مَا تَشْكُرُونَ ۲۳قُلْ هُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ۲۴وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ ۲۵قُلْ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُبِينٌ ۲۶فَلَمَّا رَأَوْهُ زُلْفَةً سِيئَتْ وُجُوهُ الَّذِينَ كَفَرُوا وَقِيلَ هَٰذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تَدَّعُونَ ۲۷

Translation

کیا وہ شخص جو منہ کے بل چلتا ہے وہ زیادہ ہدایت یافتہ ہے یا جو سیدھے سیدھے صراظُ مستقیم پر چل رہا ہے. آپ کہہ دیجئے کہ خدا ہی نے تمہیں پیدا کیا ہے اور اسی نے تمہارے لئے کان آنکھ اور دل قرار دیئے ہیں مگر تم بہت کم شکریہ ادا کرنے والے ہو. کہہ دیجئے کہ وہی وہ ہے جس نے زمین میں تمہیں پھیلا دیا ہے اور اسی کی طرف تمہیں جمع کرکے لے جایا جائے گا. اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر تم لوگ سچے ہو تو یہ وعدہ کب پورا ہوگا. آپ کہہ دیجئے کہ علم اللہ کے پاس ہے اور میں تو صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہوں. پھر جب اس قیامت کے عذاب کو قریب دیکھیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ یہی وہ عذاب ہے جس کے تم خواستگار تھے.

Tafseer

									٢٣۔قُلْ ہُوَ الَّذی أَنْشَأَکُمْ وَ جَعَلَ لَکُمُ السَّمْعَ وَ الْأَبْصارَ وَ الْأَفْئِدَةَ قَلیلاً ما تَشْکُرُونَ ۔
٢٤۔قُلْ ہُوَ الَّذی ذَرَأَکُمْ فِی الْأَرْضِ وَ ِلَیْہِ تُحْشَرُونَ ۔
٢٥۔وَ یَقُولُونَ مَتی ہذَا الْوَعْدُ ِنْ کُنْتُمْ صادِقینَ ۔
٢٦۔ قُلْ ِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللَّہِ وَ ِنَّما أَنَا نَذیر مُبین ۔
٢٧۔ فَلَمَّا رَأَوْہُ زُلْفَةً سیئَتْ وُجُوہُ الَّذینَ کَفَرُوا وَ قیلَ ہذَا الَّذی کُنْتُمْ بِہِ تَدَّعُونَ ۔

ترجمہ

٢٢۔کیا وہ شخص جومنہ کے بل گرا ہو اجل رہاہو ہدایت کے ز یادہ نزدیک ہے یاوہ شخص جوراست قامت صراط مستقیم پرگامزن ہے ؟
٢٣۔کہہ دیجئے وہی تو ہے کہ جس نے تمہیں پیداکیا ہے ،اور تمہارے لیے کان ، آنکھیںاور دل قرار دیئے ،لیکن تم بہت ہی کم شکر کرتے ہو ۔
٢٤۔کہہ دیجئے کہ وہی تو ہے کہ جس نے تمہیں زمین میں پیداکیا ،اوراسی کی طرف تم لوٹ جاو گے ۔
٢٥۔وہ کہتے یہ کہتے ہیںکہ اگر تم سچ کہتے ہو تو یہ قیامت کاوعدہ کب پُو را ہوگا۔
٢٦۔کہہ دیجئے گا کہ اس کاعلم تو خدا ہی کے ساتھ مخصوص ہے اورمیں توصرف واضح وآشکار ڈ رانے والا ہوں ۔
٢٧۔جس وقت اس وعدہ ٔ الہٰی کوقریب سے دیکھیں گے تو کافروںکے چہر ے قبیح اور سیاہ ہوجائیں گے اور انہیں کہاجائے گا، یہ وہی چیزہے جس کاتم تقاضا کیاکرتے تھے ۔