سوره ملک/ آیه 6- 11
وَلِلَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ ۶إِذَا أُلْقُوا فِيهَا سَمِعُوا لَهَا شَهِيقًا وَهِيَ تَفُورُ ۷تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الْغَيْظِ ۖ كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ ۸قَالُوا بَلَىٰ قَدْ جَاءَنَا نَذِيرٌ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ كَبِيرٍ ۹وَقَالُوا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحَابِ السَّعِيرِ ۱۰فَاعْتَرَفُوا بِذَنْبِهِمْ فَسُحْقًا لِأَصْحَابِ السَّعِيرِ ۱۱
اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار کا انکار کیا ہے ان کے لئے جہنمّ کا عذاب ہے اور وہی بدترین انجام ہے. جب بھی وہ اس میں ڈالے جائیں گے اس کی چیخ سنیں گے اور وہ جوش مار رہا ہوگا. بلکہ قریب ہوگا کہ جوش کی شدت سے پھٹ پڑے جب بھی اس میں کسی گروہ کو ڈالا جائے گا تو اس کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا. تو وہ کہیں گے کہ آیا تو تھا لیکن ہم نے اسے جھٹلادیا اور یہ کہہ دیا کہ اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے تم لوگ خود بہت بڑی گمراہی میں مبتلا ہو. اور پھر کہیں گے کہ اگر ہم بات سن لیتے اور سمجھتے ہوتے تو آج جہنّم والوں میں نہ ہوتے. تو انہوں نے خود اپنے گناہ کا اقرار کرلیا تو اب جہنم ّوالوںکے لئے تو رحمت خدا سے دوری ہی دوری ہے.
٦۔وَ لِلَّذینَ کَفَرُوا بِرَبِّہِمْ عَذابُ جَہَنَّمَ وَ بِئْسَ الْمَصیرُ ۔
٧۔ ِذا أُلْقُوا فیہا سَمِعُوا لَہا شَہیقاً وَ ہِیَ تَفُورُ ۔
٨۔ تَکادُ تَمَیَّزُ مِنَ الْغَیْظِ کُلَّما أُلْقِیَ فیہا فَوْج سَأَلَہُمْ خَزَنَتُہا أَ لَمْ یَأْتِکُمْ نَذیر ۔
٩۔قالُوا بَلی قَدْ جاء َنا نَذیر فَکَذَّبْنا وَ قُلْنا ما نَزَّلَ اللَّہُ مِنْ شَیْء ٍ ِنْ أَنْتُمْ ِلاَّ فی ضَلالٍ کَبیرٍ ۔
١٠۔وَ قالُوا لَوْ کُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ ما کُنَّا فی أَصْحابِ السَّعیرِ ۔
١١۔ فَاعْتَرَفُوا بِذَنْبِہِمْ فَسُحْقاً لِأَصْحابِ السَّعیرِ۔
ترجمہ
٦۔اوران لوگوں کے لیے جنہوں نے اپنے پروردگار کاکفرکیا ،جہنم کاعذاب ہے اوروہ بُری جگہ ہے ۔
٧۔جسوقت وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس میں سے ایک وحشتناک آواز سنیں گے اوروہ ہمیشہ جوش ماررہی ہوگی ۔
٨۔قریب ہے کہ وہ شدّتِ غضب سے پارہ پارہ ہوجائے ، جِس وقت اس میں کوئی گروہ ڈالا جاتا ہے ، تودوزخ کے نگران (فرشتے ) ان سے سوال کرتے ہیں کیا تمہارے پاس خداکی طرف سے کوئی ڈرانے والا نہیں آیاتھا ۔
٩۔وہ کہیں گے ، ہاں !انذار کرنے والا توہمار ے پاس آیاتھا مگر ہم نے اُسے جھٹلا یااور یہ کہا خُدا ین بالکل کوئی چیز نازل نہیں کی ہے اور تم ایک بہت بڑی گمراہی میں ہو ۔
١٠۔ اور ( یہ بھی کہیں گے کہ اگر (ان کی بات )سنتے یاسمجھتے تب تو( آج ) دوزخیوں میں نہ ہوتے ۔
١١۔اِس موقع پروہ اپنے گناہ کا اعتراف کرلیں گے ،دودزخی خدا کی رحمت سے دُور رہیں ۔