سوره تحریم/ آیه 9-12
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ ۚ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ ۹ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ كَفَرُوا امْرَأَتَ نُوحٍ وَامْرَأَتَ لُوطٍ ۖ كَانَتَا تَحْتَ عَبْدَيْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَيْنِ فَخَانَتَاهُمَا فَلَمْ يُغْنِيَا عَنْهُمَا مِنَ اللَّهِ شَيْئًا وَقِيلَ ادْخُلَا النَّارَ مَعَ الدَّاخِلِينَ ۱۰وَضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ ۱۱وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِنْ رُوحِنَا وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَاتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِ وَكَانَتْ مِنَ الْقَانِتِينَ ۱۲
پیغمبر آپ کفر اور منافقین سے جہاد کریں اور ان پر سختی کریں اور ان کا ٹھکانا جہنّم ہے اور وہی بدترین انجام ہے. خدا نے کفر اختیار کرنے والوں کے لئے زوجہ نوح اور زوجہ لوط کی مثال بیان کی ہے کہ یہ دونوں ہمارے نیک بندوں کی زوجیت میں تھیں لیکن ان سے خیانت کی تو اس زوجیت نے خدا کی بارگاہ میں کوئی فائدہ نہیں پہنچایا اور ان سے کہہ دیا گیا کہ تم بھی تمام جہنمّ میں داخل ہونے والوں کے ساتھ داخل ہوجاؤ. اور خدا نے ایمان والوں کے لئے فرعون کی زوجہ کی مثال بیان کی ہے کہ اس نے دعا کی کہ پروردگار میرے لئے جنّت میں ایک گھر بنادے اور مجھے فرعون اور اس کے کاروبار سے نجات دلادے اور اس پوری ظالم قوم سے نجات عطا کردے. اور مریم بنت عمران علیھ السّلام کی مثال جس نے اپنی عفت کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اس نے اپنے رب کے کلمات اور کتابوں کی تصدیق کی اور وہ ہمارے فرمانبردار بندوں میں سے تھی.
٩۔یا أَیُّہَا النَّبِیُّ جاہِدِ الْکُفَّارَ وَ الْمُنافِقینَ وَ اغْلُظْ عَلَیْہِمْ وَ مَأْواہُمْ جَہَنَّمُ وَ بِئْسَ الْمَصیرُ ۔
١٠۔ضَرَبَ اللَّہُ مَثَلاً لِلَّذینَ کَفَرُوا امْرَأَتَ نُوحٍ وَ امْرَأَتَ لُوطٍ کانَتا تَحْتَ عَبْدَیْنِ مِنْ عِبادِنا صالِحَیْنِ فَخانَتاہُما فَلَمْ یُغْنِیا عَنْہُما مِنَ اللَّہِ شَیْئاً وَ قیلَ ادْخُلاَ النَّارَ مَعَ الدَّاخِلینَ ۔
١١۔وَ ضَرَبَ اللَّہُ مَثَلاً لِلَّذینَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ ِذْ قالَتْ رَبِّ ابْنِ لی عِنْدَکَ بَیْتاً فِی الْجَنَّةِ وَ نَجِّنی مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِہِ وَ نَجِّنی مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمینَ ۔
١٢۔ وَ مَرْیَمَ ابْنَتَ عِمْرانَ الَّتی أَحْصَنَتْ فَرْجَہا فَنَفَخْنا فیہِ مِنْ رُوحِنا وَ صَدَّقَتْ بِکَلِماتِ رَبِّہا وَ کُتُبِہِ وَ کانَتْ مِنَ الْقانِتینَ ۔
ترجمہ
٩۔اے پیغمبر(ص) ! کفار اورمنافقین کے ساتھ جہاد کرو اوران پرسختی کرو، ان کاٹھکا نہ جہنم ہے .اور وہ بُر ی جگہ ہے ۔
١٠۔خدانے ان لوگوں کے لیے جوکافر ہوگئے ہیں ، ایک مثال دی ہے ،نوح علیہ السلام کی بیوی کی مثال اورلُوط کی بیوی کی مثال . وہ ہمارے دوصالح بندوں کے ماتحت تھیں . لیکن ان دونون سے انہوں نے خیانت کی ، اوران دونو ں (پیغمروں )کے ساتھ ان کا تعلق (عذاب الہٰی کے مقابلہ میں ) انہیں کوئی نفع نہ دے سکا اوران سے کہاگیا کہ تم بھی آگ میںداخل ہونے والے دُوسرے لوگوں کے ساتھ ، آگ میں داخل ہوجائو ۔
١١۔ اورخدانے مومنین کے لیے بھی ایک مثال بیان کی ہے وہ فرعون کی بیوی کی مثال ہے ، جبکہ اس نے کہا پروردگار ا! میرے لیے اپنے ہاں جنّت میں ایک گھر بناد ے اور مجھے فرعون اوراس کے عمل سے نجات دے اورمجھے ظالم قوم سے رہائی بخش دے ۔
١٢۔اور اسی طرح سے مریم علیہ السلام بنت ِ عمران کی مثال بیان کی ہے جس نے اپنے دامن کو پاک رکھا اورہم نے اپنی رُوح میں سے اس میں پھونکا ، اس نے پروردگارِکے کلمات اوراس کی کتابوں کی تصدیق کی اوروہ خدا کے حکم کی اطاعت کرنے والوں میں سے تھی ۔