٣منافق بے اخلاص اور ٹو ٹنے و آلا ہے
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ لَوَّوْا رُءُوسَهُمْ وَرَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ وَهُمْ مُسْتَكْبِرُونَ ۵سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ لَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ ۶هُمُ الَّذِينَ يَقُولُونَ لَا تُنْفِقُوا عَلَىٰ مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ حَتَّىٰ يَنْفَضُّوا ۗ وَلِلَّهِ خَزَائِنُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَٰكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ ۷يَقُولُونَ لَئِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ ۚ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَٰكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ ۸
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ رسول اللہ تمہارے حق میں استغفار کریں گے تو سر پھرا لیتے ہیں اور تم دیکھو گے کہ استکبار کی بنا پر منہ بھی موڑ لیتے ہیں. ان کے لئے سب برابر ہے چاہے آپ استغفار کریں یا نہ کریں خدا انہیں بخشنے والا نہیں ہے کہ یقینا اللہ بدکار قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے. یہی وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ رسول اللہ کے ساتھیوں پر کچھ خرچ نہ کرو تاکہ یہ لوگ منتشر ہوجائیں حالانکہ آسمان و زمین کے سارے خزانے اللہ ہی کے لئے ہیں اور یہ منافقین اس بات کو نہیں سمجھ رہے ہیں. یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینہ واپس آگئے تو ہم صاحبان هعزت ان ذلیل افراد کو نکال باہر کریں گے حالانکہ ساری عزت اللہ , رسول اور صاحبان هایمان کے لئے ہے اور یہ منافقین یہ جانتے بھی نہیں ہیں.
زندگی میں بہت سے طُوفان اُٹھے ہیں اور تُند وتیز لہریں اُبھر تی ہیں .مومنین ایمان وتوکّل کی قوّت سے فائدہ اُٹھا تے ہُوئے صحیح منصوبوں کے ذریعہ کبھی جنگ و گریز اور کبھی پے درپے حملے کرکے انہیں سر سے گزار کر کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن منافق ہٹ دھرمی کرتے ہُوئے اکڑ کر کھڑا ہوجاتاہے .یہاں تک کہ ٹوٹ کربے بس ہو جاتاہے ۔
ایک حدیث میں پیغمبر گرامی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے آ یاہے :
مثل المؤ من کمثل الزرع لا تزال الریع تمیلہ ،ولا یزال المؤ من یصیبہ البلاء ،ومثل المنافق کمثل شجرة الارز لا تھتز حتی تستحصد ۔
مومن زراعت کی شاخوں کی طرح ،جنہیں ہو آئیں گرادیتی ہیں،لیکن وہ پِھر کھڑ ی ہوجاتی ہیں اورہمیشہ سخت حادثات اور بلائوں کو بر داشت کرتی اور سر سے گزاردیتی ہیں .لیکن منافق صنوبر کے درخت کی مانند ہوتاہے جونرمی دکھائے بغیر کھڑا رہتاہے ،یہاں تک کہ اُسے جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیاجائے (۱) ۔
1۔ "" صحیح مسلم"" جلد٤،صفحہ ٢١٦٣( باب المثل المومن کا لزرع ) اسی مضمون کے مشابہ تھوڑ ے سے فرق کے ساتھ تفسیرروح البیان جلد ٩ ،صفحہ ٥٣٢ میں بھی آ یاہے ۔