سوره صف/ آیه 14
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا أَنْصَارَ اللَّهِ كَمَا قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِيِّينَ مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللَّهِ ۖ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ ۖ فَآمَنَتْ طَائِفَةٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَكَفَرَتْ طَائِفَةٌ ۖ فَأَيَّدْنَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَىٰ عَدُوِّهِمْ فَأَصْبَحُوا ظَاهِرِينَ ۱۴
ایمان والو اللہ کے مددگار بن جاؤ جس طرح عیسٰی بن مریم علیھ السّلام نے اپنے حواریین سے کہا تھا کہ اللہ کی راہ میں میرا مددگار کون ہے تو حواریین نے کہا کہ ہم اللہ کے ناصر ہیں لیکن پھربنی اسرائیل میں سے ایک گروہ ایمان لے آیا اور ایک گروہ کافر ہوگیا تو ہم نے صاحبان هایمان کی دشمن کے مقابلہ میں مدد کردی تو وہ غالب آکر رہے.
١٤۔یا أَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا کُونُوا أَنْصارَ اللَّہِ کَما قالَ عیسَی ابْنُ مَرْیَمَ لِلْحَوارِیِّینَ مَنْ أَنْصاری ِلَی اللَّہِ قالَ الْحَوارِیُّونَ نَحْنُ أَنْصارُ اللَّہِ فَآمَنَتْ طائِفَة مِنْ بَنی ِسْرائیلَ وَ کَفَرَتْ طائِفَة فَأَیَّدْنَا الَّذینَ آمَنُوا عَلی عَدُوِّہِمْ فَأَصْبَحُوا ظاہِرینَ۔
ترجمہ
١٤۔ اے ایمان لانے والو! خدا کے ناصِر ومددگار ہوجائو ، جیساکہ عیسیٰابن مریم نے حواریوں سے کہاتھا ، خدا کی کون میرا یاور و مددگار ہے ؟توحواریوں نے جواب دیاتھاہم خُدا کے یاور و مددگار ہیں اس موقع پر بنی اسرئیل کاایک گروہ توایمان لے آ یا اورایک گروہ کافر ہوگیا، ہم نے ان لوگوں کی جوایمان لائے تھے ، ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد کی ، اورانجام کار وہ ان پر غالب ہُوئے ۔