سوره ممتحنه/ آیه 1- 3
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُمْ مِنَ الْحَقِّ يُخْرِجُونَ الرَّسُولَ وَإِيَّاكُمْ ۙ أَنْ تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ رَبِّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِي سَبِيلِي وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِي ۚ تُسِرُّونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَأَنَا أَعْلَمُ بِمَا أَخْفَيْتُمْ وَمَا أَعْلَنْتُمْ ۚ وَمَنْ يَفْعَلْهُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ ۱إِنْ يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا لَكُمْ أَعْدَاءً وَيَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوءِ وَوَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ ۲لَنْ تَنْفَعَكُمْ أَرْحَامُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ ۚ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ۳
ایمان والو خبردار میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست مت بنانا کہ تم ان کی طرف دوستی کی پیش کش کرو جب کہ انہوں نے اس حق کا انکار کردیا ہے جو تمہارے پاس آچکا ہے اور وہ رسول کو اور تم کو صرف اس بات پر نکال رہے ہیں کہ تم اپنے پروردگار (اللرُ) پر ایمان رکھتے ہو .... اگر تم واقعا ہماری راہ میں جہاد اور ہماری مرضی کی تلاش میں گھر سے نکلے ہو تو ان سے خفیہ دوستی کس طرح کررہے ہو جب کہ میں تمہارے ظاہر و باطن سب کو جانتا ہوں اور جو بھی تم میں سے ایسا اقدام کرے گا وہ یقینا سیدھے راستہ سے بہک گیا ہے. یہ اگر تمہیں پاجائیں گے تو تمہارے دشمن ثابت ہوں گے اور تمہاری طرف برائی کے ارادے سے ہاتھ اور زبان سے اقدام کریں گے اور یہ چاہیں گے کہ تم بھی کافر ہوجاؤ. یقینا تمہارے قرابتدار اور تمہاری اولاد روزِ قیامت کام آنے والی نہیں ہے اس دن خدا تمہارے درمیان فیصلہ کردے گا اور وہ تمہارے اعمال سے خوب باخبرہے.
بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
۱۔ یا اٴَیُّہَا الَّذینَ آمَنُو ا لا تَتَّخِذُو ا عَدُوِّی وَ عَدُوَّکُمْ اٴَوْلِیاء َ تُلْقُونَ إِلَیْہِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَ قَدْ کَفَرُو ا بِما جاء َکُمْ مِنَ الْحَقِّ یُخْرِجُونَ الرَّسُولَ وَ إِیَّاکُمْ اٴَنْ تُؤْمِنُو ا بِاللَّہِ رَبِّکُمْ إِنْ کُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِہاداً فی سَبیلی وَ ابْتِغاء َ مَرْضاتی تُسِرُّونَ إِلَیْہِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَ اٴَنَا اٴَعْلَمُ بِما اٴَخْفَیْتُمْ وَ ما اٴَعْلَنْتُمْ وَ مَنْ یَفْعَلْہُ مِنْکُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَو اء َ السَّبیلِ ۔
۲۔إِنْ یَثْقَفُوکُمْ یَکُونُو ا لَکُمْ اٴَعْداء ً وَ یَبْسُطُو ا إِلَیْکُمْ اٴَیْدِیَہُمْ وَ اٴَلْسِنَتَہُمْ بِالسُّوء ِ وَ وَدُّو ا لَوْ تَکْفُرُونَ ۔
۳۔لَنْ تَنْفَعَکُمْ اٴَرْحامُکُمْ وَ لا اٴَوْلادُکُمْ یَوْمَ الْقِیامَةِ یَفْصِلُ بَیْنَکُمْ وَ اللَّہُ بِما تَعْمَلُونَ بَصیرٌ ۔
ترجمہ
رحمن ورحیم خدا کے نام سے
۱۔ اے ایمان لانے و الو! تم میر ے دشمن اور اپنے دشمن کو اپنا دوست نہ بناؤ ،تم ان کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہو ،حالانکہ تمہار ے پاس آ تاہے وہ اس سے کافر ہوگئے ہیں ،وہ رسُولِ خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)کو اور تمہیں اس وجہ سے تمہار ے شہر سے نکالتے ہیں کہ تم اپنے پروردِگار خدا پر ایمان لائے ہو ، اگرتُم نے میر ی ر اہ میں جہادکرنے اورمیری خوشنُودی حاصِل کرنے کے لیے ہجرت کی ہے توتم اُن سے دوستی کارشتہ قائم نہ کرو ، تم مخفی طورپر ان سے دوستی کار ابط قائم کررہے ہو حالانکہ جوکُچھ تم پنہاں و آشکار کرتے ہو ، میں اس سے اچھی طرح آگاہ ہُوں ، اور تم میں سے جوبھی یہ کام کرے وہ ر اہِ ر است سے گمر اہ ہوگیاہے ۔
۲۔اگروہ تم پرمُسلّط ہوجائیں تووہ تم سے دشمنی ہی کریں گے اور تمہارے ساتھ اپنے ہاتھ اور زبان سے بد ہی کریں گے اور تمہیں کفرکی طرف پلٹا نے کی کوشش کریں گے ۔
۳۔ تمہارے عزیز و اقر با اورتمہاری اولاد تمہیں ہرگز کوئی نفع نہیں دیں گے ،وہ قیامت کے دن تمہارے درمیان جُدائی ڈال دے گا اورجوکچھ تم کرتے ہوخُدا اُسے دیکھ رہاہے ۔