سوره مجادله/ آیه 14- 19
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مَا هُمْ مِنْكُمْ وَلَا مِنْهُمْ وَيَحْلِفُونَ عَلَى الْكَذِبِ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ۱۴أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ۱۵اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ ۱۶لَنْ تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا ۚ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ۱۷يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيَحْلِفُونَ لَهُ كَمَا يَحْلِفُونَ لَكُمْ ۖ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ عَلَىٰ شَيْءٍ ۚ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْكَاذِبُونَ ۱۸اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنْسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ ۱۹
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ہے جنہوں نے اس قوم سے دوستی کرلی ہے جس پر خدا نے عذاب نازل کیا ہے یہ نہ تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے اور یہ جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں اور خود بھی اپنے جھوٹ سے باخبر ہیں. اللرُ نے ان کے لئے سخت عذاب مہّیا کر رکھا ہے کہ یہ بہت بفِے اعمال کررہے تھے. انہوں نے اپنی قسموں کو سپر بنالیا ہے اور راہ هخدا میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں تو ان کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے. اللرُ کے مقابلہ میں ان کا مال اور ان کی اولاد کوئی کام آنے والا نہیں ہے یہ سب جہنّمی ہیں اور وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں. جس دن خدا ان سب کو دوبارہ زندہ کرے گا اور یہ اس سے بھی ایسی ہی قسمیں کھائیں گے جیسی تم سے کھاتے ہیں اور ان کا خیال ہوگا کہ ان کے پاس کوئی بات ہے حالانکہ یہ بالکل جھوٹے ہیں. ان پر شیطان غالب آگیا ہے اور اس نے انہیں ذکر خدا سے غافل کردیا ہے آگاہ ہوجاؤ کہ یہ شیطان کا گروہ ہیں اور شیطان کا گروہ بہرحال خسارہ میں رہنے والا ہے.
١٤۔ أَ لَمْ تَرَ ِلَی الَّذینَ تَوَلَّوْا قَوْماً غَضِبَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ ما ہُمْ مِنْکُمْ وَ لا مِنْہُمْ وَ یَحْلِفُونَ عَلَی الْکَذِبِ وَ ہُمْ یَعْلَمُونَ۔
١٥۔ أَعَدَّ اللَّہُ لَہُمْ عَذاباً شَدیداً ِنَّہُمْ ساء َ ما کانُوا یَعْمَلُونَ۔
١٦۔ اتَّخَذُوا أَیْمانَہُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَنْ سَبیلِ اللَّہِ فَلَہُمْ عَذاب مُہین۔
١٧۔لَنْ تُغْنِیَ عَنْہُمْ أَمْوالُہُمْ وَ لا أَوْلادُہُمْ مِنَ اللَّہِ شَیْئاً أُولئِکَ أَصْحابُ النَّارِ ہُمْ فیہا خالِدُونَ۔
١٨۔یَوْمَ یَبْعَثُہُمُ اللَّہُ جَمیعاً فَیَحْلِفُونَ لَہُ کَما یَحْلِفُونَ لَکُمْ وَ یَحْسَبُونَ أَنَّہُمْ عَلی شَیْء ٍ أَلا ِنَّہُمْ ہُمُ الْکاذِبُونَ ۔
١٩۔ اسْتَحْوَذَ عَلَیْہِمُ الشَّیْطانُ فَأَنْساہُمْ ذِکْرَ اللَّہِ أُولئِکَ حِزْبُ الشَّیْطانِ أَلا ِنَّ حِزْبَ الشَّیْطانِ ہُمُ الْخاسِرُونَ۔
ترجمہ
١٤۔کیاتُونے ان لوگوں کو نہیں دیکھاجنہوں نے ان افراد کے ساتھ دوستی کرلی ہے جومحلِ غضب ِ خُدا ہیں یہ نہ تم میںسے ہیں اور نہ ان میں سے جُھوٹی قسم کھاتے ہیں (کہ وُہ تم میں سے ہیں )حالانکہ وہ خُود جانتے ہیں(کہ وہ جھُوٹ بول رہے ہیں ) ۔
١٥۔خُدا نے ان کے لیے شدید عذاب فراہم کررکھاہے کیونکہ جن اعمال کووہ انجام دیتے ہیں وُہ بُرے ہیں ۔
١٦۔ انہوں نے اپنی قسموں کوڈھال قرار دیا ہے اور لوگوںکوخدا کی راہ سے روک رکھاہے لہٰذا ان کے لیے خوار کرنے والا عذاب ہے ۔
١٧۔ انکے مال و اولاد کسی طرح بھی انہیں عذاب ِ الہٰی سے محفوظ نہیں رکھ سکتے و ہ اصحاب ِ آتش ہیں اور ہمیشہ اس میں رہیں گے ۔
١٨۔یاد کرو اس دن کو جب خُداسب کوقبروں سے اُٹھائے گا ۔ وہ خدا کے لیے بھی جھوٹی قسم کھا ئینگے جس طرح ( آج) تمہارے لیے قسم کھاتے ہیں اور گمان کرتے ہیں کہ (ان جھوٹی قسموں کے ساتھ )کوئی کام انجام دے سکتے ہیں ۔ وہ جھُوٹے ہیں ۔
١٩۔شیطان ان پر غالب آچکاہے اور خُدا کی یاد ان کے دلوں سے نکال کرلے گیا ہے وہ شیطان کاگروہ ہیں ۔ جان لوکہ شیطان کاگروہ ہی خسارے میں ہے ۔