سوره حدید/ آیه 26- 27
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا وَإِبْرَاهِيمَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ ۖ فَمِنْهُمْ مُهْتَدٍ ۖ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ ۲۶ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَىٰ آثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَاهُ الْإِنْجِيلَ وَجَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَأْفَةً وَرَحْمَةً وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا ۖ فَآتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ ۖ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ ۲۷
اور ہم نے نوح علیھ السّلام اور ابراہیم علیھ السّلام کو بھیجا اور ان کی اولاد میں کتاب اور نبوت قرار دی تو ان میں سے کچھ ہدایت یافتہ تھے اور بہت سے فاسق اور بدکار تھے. پھر ہم نے ان ہی کے نقش قدم پر دوسرے رسول بھیجے اور ان کے پیچھے عیسٰی علیھ السّلام بن مریم علیھ السّلام کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا کردی اور ان کا اتباع کرنے والوں کے دلوں میں مہربانی اور محبت قرار دے دی اور جس رہبانیت کو ان لوگوں نے ازخود ایجاد کرلیا تھا اور اس سے رضائے خدا کے طلبگار تھے اسے ہم نے ان کے اوپر فرض نہیں قرار دیا تھا اور انہوں نے خود بھی اس کی مکمل پاسداری نہیں کی تو ہم نے ان میں سے واقعا ایمان لانے والوں کو اجر عطا کردیا اور ان میں سے بہت سے تو بالکل فاسق اور بدکردار تھے.
٢٦۔وَ لَقَدْ أَرْسَلْنا نُوحاً وَ ِبْراہیمَ وَ جَعَلْنا فی ذُرِّیَّتِہِمَا النُّبُوَّةَ وَ الْکِتابَ فَمِنْہُمْ مُہْتَدٍ وَ کَثیر مِنْہُمْ فاسِقُونَ۔
٢٧۔ ثُمَّ قَفَّیْنا عَلی آثارِہِمْ بِرُسُلِنا وَ قَفَّیْنا بِعیسَی ابْنِ مَرْیَمَ وَ آتَیْناہُ الِْنْجیلَ وَ جَعَلْنا فی قُلُوبِ الَّذینَ اتَّبَعُوہُ رَأْفَةً وَ رَحْمَةً وَ رَہْبانِیَّةً ابْتَدَعُوہا ما کَتَبْناہا عَلَیْہِمْ ِلاَّ ابْتِغاء َ رِضْوانِ اللَّہِ فَما رَعَوْہا حَقَّ رِعایَتِہا فَآتَیْنَا الَّذینَ آمَنُوا مِنْہُمْ أَجْرَہُمْ وَ کَثیر مِنْہُمْ فاسِقُونَ۔
ترجمہ
٢٦۔ ہم نے نوح علیہ السلام و ابراہیم علیہ السلام کوبھیجا اوران کی ذُرّ یّت میں نبوّت وکتاب قرار دی ،بعض ان میں سے ہدایت یافتہ ہیں اوران میں سے بہت سے فاسق ہیں۔
٢٧۔پھر ان کے بعد ہم نے دُوسرے رسُول بھیجے ۔ان کے بعد ہم نے عیسیٰ علیہ السلام ابن ِ مریم علیہاالسلام کومبعوث کیااور انہیں انجیل عطاکی ، ان لوگوں کے دل میں جنہوں نے ان کی پیروی کی ہم نے رحمت ورافت پہنچائی اور جس رہبانیت کاانہوں نے اختراع کیاتھاوہ ہم نے ان پر عائد نہیں کی تھی ۔اگرچہ خوشنودئے خُداان کامقصد تھالیکن اس کے حق کی اُنہوں نے رعایت نہیں کی ، اس لیے ہم نے ان میں سے جوایمان لے آ ئے ان کواَجردیا اوران میں کثرت فاسقوں کی ہے ۔