سوره واقعه/ آیه 88- 96
فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ ۸۸فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ ۸۹وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ ۹۰فَسَلَامٌ لَكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ ۹۱وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ ۹۲فَنُزُلٌ مِنْ حَمِيمٍ ۹۳وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ ۹۴إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ ۹۵فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ۹۶
پھر اگر مرنے والا مقربین میں سے ہے. تو اس کے لئے آسائش, خوشبو دار پھول اور نعمتوں کے باغات ہیں. اور اگر اصحاب یمین میں سے ہے. تو اصحاب یمین کی طرف سے تمہارے لئے سلام ہے. اور اگر جھٹلانے والوں اور گمراہوں میں سے ہے. تو کھولتے ہوئے پانی کی مہمانی ہے. اور جہنّم میں جھونک دینے کی سزا ہے. یہی وہ بات ہے جو بالکل برحق اور یقینی ہے. لہذا اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کرتے رہو.
٨٨۔ فَأَمَّا ِنْ کانَ مِنَ الْمُقَرَّبینَ۔
٨٩۔فَرَوْح وَ رَیْحان وَ جَنَّةُ نَعیمٍ۔
٩٠۔وَ أَمَّا ِنْ کانَ مِنْ أَصْحابِ الْیَمینِ۔
٩١۔فَسَلام لَکَ مِنْ أَصْحابِ الْیَمینِ۔
٩٢۔ وَ أَمَّا ِنْ کانَ مِنَ الْمُکَذِّبینَ الضَّالِّینَ۔
٩٣۔فَنُزُل مِنْ حَمیمٍ۔
٩٤۔وَ تَصْلِیَةُ جَحیمٍ۔
٩٥۔ ِنَّ ہذا لَہُوَ حَقُّ الْیَقینِ۔
٩٦۔فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظیمِ۔
ترجمہ
٨٨۔لیکن اگروہ مقربین میں سے ہو ۔
٨٩۔ تورُوح وریحان اورہرنعمت بہشت میں ہے ۔
٩٠۔اوراگر اصحاب ِ یمین میں سے ہے ۔
٩١۔تواس سے کہا جائے گاتُجھ پرسلام ہوتیرے دوستوں کی طرف سے جواصحابِ یمین میںسے ہیں ۔
٩٢۔لیکن اگروہ تکذیب کرنے والے گمراہوں میں سے ہو۔
٩٣۔تودوزخ کے جوش دیے ہوئے پانی سے اس کی تواضح ہوگی ۔
٩٤۔اس کے بعد اس کی سرنوشت یہ ہوگی کہ اس کا دوزخ میں ورود ہوگا۔
٩٥۔یہ وہی حق یقین ہے ۔
٩٦۔اَب جب کہ ایساہے تواپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کراوراُسے پاک شمارکر۔