سوره ذاریات/ آیه 31- 37
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ ۳۱قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُجْرِمِينَ ۳۲لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِنْ طِينٍ ۳۳مُسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ ۳۴فَأَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِيهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ۳۵فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ۳۶وَتَرَكْنَا فِيهَا آيَةً لِلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الْأَلِيمَ ۳۷
ابراہیم علیھ السّلام نے کہا کہ اے فرشتو تمہیں کیا مہم درپیش ہے. انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک مجرم قوم کی طرف بھیجا گیا ہے. تاکہ ان کے اوپر مٹی کے کھرنجے دار پتھر برسائیں. جن پر پروردگار کی طرف سے حد سے گزر جانے والوں کے لئے نشانی لگی ہوئی ہے. پھر ہم نے اس بستی کے تمام مومنین کو باہر نکال لیا. اور وہاں مسلمانوں کے ایک گھر کے علاوہ کسی کو پایا بھی نہیں. اور وہاں ان لوگوں کے لئے ایک نشانی بھی چھوڑ دی جو دردناک عذاب سے ڈرنے والے ہیں.
٣٤۔مُسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّکَ لِلْمُسْرِفینَ ۔
٣٥۔فَأَخْرَجْنا مَنْ کانَ فیہا مِنَ الْمُؤْمِنینَ ۔
٣٦۔ فَما وَجَدْنا فیہا غَیْرَ بَیْتٍ مِنَ الْمُسْلِمینَ ۔
٣٧۔ وَ تَرَکْنا فیہا آیَةً لِلَّذینَ یَخافُونَ الْعَذابَ الْأَلیم۔
ترجمہ
٣١۔ (ابراہیم نے ) کہا:اے خدا کے فرشتو!پھرتم کس لیے بھیجے گئے ہو؟
٣٢۔انہوں نے کہا: ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں ۔
٣٣۔تاکہ ان پر مٹی کے پتھروں کی بارش کریں ۔
٣٤۔ایسے پتھر جن پر ، تیرے پر وردگار کی طرف سے ،اسراف کرنے والوں کے لیے نشان لگے ہُوئے ہیں ۔
٣٥۔ ہم نے ان تمام مومنین کوجو (قومِ لُوط)کے ان شہروں میں زندگی بسر کرتے تھے (عذاب کے نازل ہونے سے پہلے ) باہر نکال لیا ۔
٣٦۔اورہم نے اس میں ایک گھرانے کے سواکوئی باایمان گھرانا پایاہی نہیں ۔
٣٧۔اورہم نے ان (بلا دیدہ شہروں) میں، ایسے لوگوں کے لیے ، جودردناک عذاب سے ڈ رتے ہیں، ایک واضح نشانی چھوڑی ہے ۔