سوره «ق»/ آیه 23- 30
وَقَالَ قَرِينُهُ هَٰذَا مَا لَدَيَّ عَتِيدٌ ۲۳أَلْقِيَا فِي جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٍ ۲۴مَنَّاعٍ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ مُرِيبٍ ۲۵الَّذِي جَعَلَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَأَلْقِيَاهُ فِي الْعَذَابِ الشَّدِيدِ ۲۶قَالَ قَرِينُهُ رَبَّنَا مَا أَطْغَيْتُهُ وَلَٰكِنْ كَانَ فِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ ۲۷قَالَ لَا تَخْتَصِمُوا لَدَيَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَيْكُمْ بِالْوَعِيدِ ۲۸مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ ۲۹يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَأْتِ وَتَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ ۳۰
اور اس کا ساتھی فرشتہ کہے گا کہ یہ اس کا عمل میرے پاس تیار موجود ہے. حکم ہوگا کہ تم دونوں ہر ناشکرے سرکش کو جہنمّ میں ڈال دو. جو خیر سے روکنے والا حد سے تجاوز کرنے والا اور شبہات پیدا کرنے والا تھا. جس نے اللہ کے ساتھ دوسرے خدا بنادیئے تھے تم دونوں اس کو شدید عذاب میں ڈال دو. پھر اس کا ساتھی شیطان کہے گا کہ خدایا میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا ہے یہ خود ہی گمراہی میں بہت دور تک چلا گیا تھا. ارشاد ہوگا کہ میرے پاس جھگڑا مت کرو میں پہلے ہی عذاب کی خبر دے چکا ہوں. میرے پاس بات میں تبدیلی نہیں ہوتی ہے اور نہ میں بندوں پر ظلم کرنے والا ہوں. جس دن ہم جہّنم سے کہیں گے کہ تو بھر گیا تو وہ کہے گا کہ کیا کچھ اور مل سکتا ہے.
٢٣۔وَ قالَ قَرینُہُ ہذا ما لَدَیَّ عَتید ۔
٢٤۔أَلْقِیا فی جَہَنَّمَ کُلَّ کَفَّارٍ عَنیدٍ ۔
٢٥۔مَنَّاعٍ لِلْخَیْرِ مُعْتَدٍ مُریبٍ ۔
٢٦۔الَّذی جَعَلَ مَعَ اللَّہِ ِلہاً آخَرَ فَأَلْقِیاہُ فِی الْعَذابِ الشَّدیدِ ۔
٢٧۔ قالَ قَرینُہُ رَبَّنا ما أَطْغَیْتُہُ وَ لکِنْ کانَ فی ضَلالٍ بَعیدٍ ۔
٢٨۔قالَ لا تَخْتَصِمُوا لَدَیَّ وَ قَدْ قَدَّمْتُ ِلَیْکُمْ بِالْوَعیدِ ۔
٢٩۔ما یُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَ ما أَنَا بِظَلاَّمٍ لِلْعَبیدِ ۔
٣٠۔ یَوْمَ نَقُولُ لِجَہَنَّمَ ہَلِ امْتَلَأْتِ وَ تَقُولُ ہَلْ مِنْ مَزیدٍ۔
ترجمہ
٢٣۔اس کا ہمنشین فرشتہ کہتاہے، یہ اس کانامہ اعمال ہے ، جومیرے پاس حاضر اور تیار ہے ۔
٢٤۔ (خدا حکم دے گا) جہنم میں ڈال دو، ہرکافر متکبر ور ہٹ دھرم کو ۔
٢٥۔وہ شخص جوشدت کے ساتھ خیر سے مانع ہے ، متجاوز ہے ، اور شک میں پڑا ہوہے ( یہاں تک کہ دوسروں کو بھی شک نہیںڈالتاہے) ۔
٢٦۔وہ شخص کہ جس نے خدا کے ساتھ دوسرا معبُود قرار دے دیاہے ( ہاں)اُسے شدید عذاب میں ڈال دو ۔
٢٧۔اور شیاطین میں سے اس کاہمنشین کہے گا: پر وردگارا!میں نے اُسے سرکشی کے لیے نہیں اُبھاراتھا،لیکن وہ خود ہی دور دراز کی گمراہی میں تھا ۔
٢٨۔ خداکہے گا، میرے پاس جدال ومخاصمت نہ کرو، میں نے تو پہلے ہی تم پراتمام حجت کردیاہے ۔
٢٩۔ میراکلام تغیر ناپذیر ہے، اور میں کبھی بھی اپنے بندوں پرستم نہیں کروںگا ۔