سوره حجرات/ آیه 14- 15
قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا ۖ قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَٰكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ ۖ وَإِنْ تُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَا يَلِتْكُمْ مِنْ أَعْمَالِكُمْ شَيْئًا ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ ۱۴إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ ۱۵
یہ بدوعرب کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ تم ایمان نہیں لائے بلکہ یہ کہو کہ اسلام لائے ہیں کہ ابھی ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا ہے اور اگر تم اللہ اور رسول کی اطاعت کرو گے تو وہ تمہارے اعمال میں سے کچھ بھی کم نہیں کرے گا کہ وہ بڑا غفور اور رحیم ہے. صاحبانِ ایمان صرف وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آئے اور پھر کبھی شک نہیں کیا اور اس کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد بھی کیا درحقیقت یہی لوگ اپنے دعویٰ ایمان میں سچےّ ہیں.
١٤۔قالَتِ الْأَعْرابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَ لکِنْ قُولُوا أَسْلَمْنا وَ لَمَّا یَدْخُلِ الْیمانُ فی قُلُوبِکُمْ وَ ِنْ تُطیعُوا اللَّہَ وَ رَسُولَہُ لا یَلِتْکُمْ مِنْ أَعْمالِکُمْ شَیْئاً ِنَّ اللَّہَ غَفُور رَحیم (۔
١٥۔ِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذینَ آمَنُوا بِاللَّہِ وَ رَسُولِہِ ثُمَّ لَمْ یَرْتابُوا وَ جاہَدُوا بِأَمْوالِہِمْ وَ أَنْفُسِہِمْ فی سَبیلِ اللَّہِ أُولئِکَ ہُمُ الصَّادِقُونَ ۔
ترجمہ
١٤۔باد یہ نشین عربوں نے کہا:ہم ایمان لائے ہیں، کہہ دے !تم ایمان نہیں لائے ہو لیکن تم یہ کہو کہ ہم اسلام لے آ ئے ، اور ابھی تک ایمان تو تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا ، اگر تم خدااور اس کے رسول کی اطاعت کرو گے توو ہ تمہارے اعمال کی پوری پوری جزادے گا، بیشک خدا غفور و رحیم ہے ۔
١٥۔واقعی مو من توصرف وہی لوگ ہیں جو خدااوراس کے رسُول پرایمان لائے ہیں، اورپھر انہوں نے کبھی شک نہیں کیا، اوراپنی جان اور مالوں کے ساتھ انہوںنے راہِ خدا میں جہاد کیا ہے اور وہی سچے ہیں ۔