٤۔ غیبت کامفہو م
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ عَسَىٰ أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِنْ نِسَاءٍ عَسَىٰ أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِنْهُنَّ ۖ وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ ۖ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ ۚ وَمَنْ لَمْ يَتُبْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ ۱۱يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ۖ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَحِيمٌ ۱۲
ایمان والو خبردار کوئی قوم دوسری قوم کا مذاق نہ اڑائے کہ شاید وہ اس سے بہتر ہو اور عورتوں کی بھی کوئی جماعت دوسری جماعت کا مسخرہ نہ کرے کہ شاید وہی عورتیں ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے کو طعنے بھی نہ دینا اور اِرے اِرے القاب سے یاد بھی نہ کرنا کہ ایمان کے بعد بدکاریً کا نام ہی بہت اِرا ہے اور جو شخص بھی توبہ نہ کرے تو سمجھو کہ یہی لوگ درحقیقت ظالمین ہیں. ایمان والو اکثر گمانوں سے اجتناب کرو کہ بعض گمان گناہ کا درجہ رکھتے ہیں اور خبردار ایک دوسرے کے عیب تلاش نہ کرو اور ایک دوسرے کی غیبت بھی نہ کرو کہ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مفِدہ بھائی کا گوشت کھائے یقینا تم اسے اِرا سمجھو گے تو اللہ سے ڈرو کہ بیشک اللہ بہت بڑا توبہ کا قبول کرنے والا اور مہربان ہے.
غیبت جیساکہ اس کے نام سے واضح ہے . یہ ہے ، کہ کسی شخص کے پیٹھ پیچھے کوئی بات کہیں، البتہ وہ ایسی بات ہوجو اس کے کسی خاص عیب کوفاش کرے ، چاہے وہ عیب جسمانی ہو یااخلاقی ، اس کے اعمال میں ہو یاگفتگو میں ، یہاں تک کہ اُن امورمیں جواس سے متعلق ہیں، مثلاً لباس ، گھر، بیوی اوراولاد وغیرہ ۔
اس بناء پر اگرکوئی شخص کسی دوسرے کے ظاہر و آشکار صفات کوبیان کرے تو وہ غیبت نہیں ہوگی ،مگر یہ کہ اس کامذمت اورعیب جوئی کاارادہ ہو ،تواس صورت میں وہ حرام ہے، مثلاً یہ کہ مذمت کے طورپر کہے کہ فلاں شخص نابینا، یا کوتاہ قد، یاکالا،یاکوسہ ، یعنی بے ڈاڑھی مونچھ کا ۔
اس طرح سے پوشیدہ عیوب کاذکر کرنا،چاہے کسی بھی نیت اور ارادہ سے ہو،غیبت اورحرام ہے ، اور ظاہر عیوب کاذکر، اگرمذمت کے ارادے سے ہوتوحرام ہے ،چاہے ہم اس کوغیبت کے مفہو م میں داخل سمجھیں یانہ سمجھیں ۔
یہ سب کچھ اس صور ت میں ہے ،جبکہ یہ صفات واقعاً اس شخص میں موجود ہیں.لیکن اگرایسی اصلاً اس میں موجوہی نہ ہوتووہ تہمت کے عنوان میں داخل ہوگی ، جس کاگناہ کئی گنازیادہ شدید اور زیادہ سنگین ہے ۔
ایک حدیث میں امام صادق علیہ السلام سے منقول ہے ۔
الغیبة ان تقول فی اخیک ماسترہ اللہ علیہ ، واما الا مرالظاہر فیہ،مثل الحدة والعجلة، فلا ، والبھتان ان تقول مالیس فیہ:
غیبت یہ ہے کہ تواپنے مسلمان بھائی کے بارے میں وہ بات کہے ، جسے خدانے پنہاں رکھاہے،لیکن وہ چیز ظاہرہے ،مثلاً سخت مزاجی اورجلد بازی تو وہ غیبت میں داخل نہیں ہے ، لیکن بہتان یہ ہے کہ توایسی چیزکہے کہ جواس میں موجود نہ ہو(١) ۔
اور یہاں سے واضح ہوجاتاہے کہ وہ عام عذر جوبعض لوگ غیبت کے بارے میں پیش کرتے ہیں ،سننے کے لائق نہیں ہے ۔ مثلاً بعض اوقات غیبت کرنے والایہ کہتاہے کہ غیبت نہیں ہے .بلکہ یہ تواس کی صفت ہے ، حالانکہ اگروہ اس کی صفت نہ ہوتی توپھر تو وہ تہمت ہوتی نہ کہ غیب ۔
یایہ کہ وہ یہ کہتاہے کہ یہ توایسی بات ہے ، جسے میں اس کے سامنے بھی کہتاہوں ، حالانکہ اس کو اس کے سامنے کہنانہ صرف غیبت گے گناہ میں کوئی کمی نہیں کرتا، بلکہ اس کوایذاء وتکلیف پہنچانے کی بناء پر اس سے بھی زیادہ سنگین گناہ کا مرتکب ہوتاہے ۔
١۔ ""اصول کافی "" جلد ٣ ، باب الغیبة والبستہ حدیث۔