فتح مبین کے عظیم نتائج
لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا ۲وَيَنْصُرَكَ اللَّهُ نَصْرًا عَزِيزًا ۳
تاکہ خدا آپ کے اگلے پچھلے تمام الزامات کو ختم کردے اور آپ پر اپنی نعمت کو تمام کردے اور آپ کو سیدھے راستہ کی ہدایت د ے د ے. اور زبردست طریقہ سے آپ کی مدد کرے.
ان دو آیات میں فتح مبین (صلح حدیبیہ )جوگذشتہ آ یت میں بیان ہوئی تھی .کے پُر برکت نتائج کے ایک حِصّہ کی تشریح ہوئی ہے ،فرماتاہے : مقصد یہ تھاکہ خداتیرے پہلے اور بعد کے گناہ بخشش دے اوراپنی نعمت کوتجھ پرتمام کردے اورتجھے راہ راست کی ہدایت کرے (لِیَغْفِرَ لَکَ اللَّہُ ما تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَ ما تَأَخَّرَ وَ یُتِمَّ نِعْمَتَہُ عَلَیْکَ وَ یَہْدِیَکَ صِراطاً مُسْتَقیماً ) ۔
اور تجھے شکست ناپذیر فتح تک پہنچا ئے :(وَ یَنْصُرَکَ اللَّہُ نَصْراً عَزیزاً ) ۔
اوراس طرح سے خدانے اپنے پیغمبر کوفتح مبین کے سائے میں چار عظیم نعمتیں عطافرمائیں : مغفرت ،تکمیل نعمت ،ہدایت ونصرت ۔