سوره محمد/ آیه 29- 31
أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ أَنْ لَنْ يُخْرِجَ اللَّهُ أَضْغَانَهُمْ ۲۹وَلَوْ نَشَاءُ لَأَرَيْنَاكَهُمْ فَلَعَرَفْتَهُمْ بِسِيمَاهُمْ ۚ وَلَتَعْرِفَنَّهُمْ فِي لَحْنِ الْقَوْلِ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَعْمَالَكُمْ ۳۰وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّىٰ نَعْلَمَ الْمُجَاهِدِينَ مِنْكُمْ وَالصَّابِرِينَ وَنَبْلُوَ أَخْبَارَكُمْ ۳۱
کیا جن لوگوں کے دلوں میں بیماری پائی جاتی ہے ان کا خیال یہ ہے کہ خدا ان کے دلوں کے کینوں کو باہر نہیں لائے گا. اور ہم چاہتے تو انہیں دکھلا دیتے اور آپ چہرہ کے آثار ہی سے پہچان لیتے اور ان کی گفتگو کے انداز سے تو بہرحال پہچان ہی لیں گے اور اللہ تم سب کے اعمال سے خوب باخبر ہے. اور ہم یقینا تم سب کا امتحان لیں گے تاکہ یہ دیکھیں کہ تم میں جہاد کرنے والے اور صبر کرنے والے کون لوگ ہیں اور اس طرح تمہارے حالات کو باقاعدہ جانچ لیں.
۲۹۔اٴَمْ حَسِبَ الَّذینَ فی قُلُوبِہِمْ مَرَضٌ اٴَنْ لَنْ یُخْرِجَ اللَّہُ اٴَضْغانَہُمْ ۔
۳۰۔وَ لَوْ نَشاء ُ لَاٴَرَیْناکَہُمْ فَلَعَرَفْتَہُمْ بِسیما ہمْ وَ لَتَعْرِفَنَّہُمْ فی لَحْنِ الْقَوْلِ وَ اللَّہُ یَعْلَمُ اٴَعْمالَکُمْ ۔
۳۱۔ وَ لَنَبْلُوَنَّکُمْ حَتَّی نَعْلَمَ الْمُجا ہدینَ مِنْکُمْ وَ الصَّابِرینَ وَ نَبْلُوَا اٴَخْبارَکُمْ ۔
ترجمہ
۲۹۔کیاوہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے ، ان کایہ خیال ہے کہ خدا ان کے کینوں کوظا ہر نہیں کرے گا ؟
۳۰۔اگرہم چا ہیں توا نہیں تجھ کودکھا دیں تاکہ توانہیں ان کے چہرے مہرے سے پہچان لے اگرچہ توانہیں ان کے اندازِ گفتگو سے پہچان سکتا ہے اورخداتمہارے اعمال سے واقف ہے ۔
۳۱۔اور ہم تم لوگوں کوضر ور آ زمائیں گے تاکہ معلُوم ہوجائے کہ تم لوگوں میں صحیح معنوں میں مجا ہداور صابر کون ہیں ؟ اور ہم تمہار ی خبروں کوبھی آزمائیں گے ۔