Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره محمد/ آیه 25- 28

										
																									
								

Ayat No : 25-28

: محمد

إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلَىٰ أَدْبَارِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى ۙ الشَّيْطَانُ سَوَّلَ لَهُمْ وَأَمْلَىٰ لَهُمْ ۲۵ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لِلَّذِينَ كَرِهُوا مَا نَزَّلَ اللَّهُ سَنُطِيعُكُمْ فِي بَعْضِ الْأَمْرِ ۖ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِسْرَارَهُمْ ۲۶فَكَيْفَ إِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَارَهُمْ ۲۷ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمُ اتَّبَعُوا مَا أَسْخَطَ اللَّهَ وَكَرِهُوا رِضْوَانَهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ ۲۸

Translation

بیشک جو لوگ ہدایت کے واضح ہوجانے کے بعد الٹے پاؤں پلٹ گئے شیطان نے ان کی خواہشات کو آراستہ کردیا ہے اور انہیں خوب ڈھیل دے دی ہے. یہ اس لئے کہ ان لوگوں نے خدا کی نازل کی ہوئی باتوں کو ناپسند کرنے والوں سے یہ کہا کہ ہم بعض مسائل میں تمہاری ہی اطاعت کریں گے اور اللہ ان کی راز کی باتوں سے خوب باخبر ہے. پھر اس وقت کیا ہوگا جب ملائکہ انہیں دنیا سے اٹھائیں گے اور ان کے چہروں اور پشت پر مسلسل مارتے جائیں گے. یہ اس لئے کہ انہوں نے ان باتوں کا اتباع کیا ہے جو خدا کو ناراض کرنے والی ہیں اور اس کی مرضی کو ناپسند کیا ہے تو خدا نے بھی ان کے اعمال کو برباد کرکے رکھ دیا ہے.

Tafseer

									۲۵۔إِنَّ الَّذینَ ارْتَدُّوا عَلی اٴَدْبارِہِمْ مِنْ بَعْدِ ما تَبَیَّنَ لَہُمُ الْہُدَی الشَّیْطانُ سَوَّلَ لَہُمْ وَ اٴَمْلی لَہُمْ ۔
۲۶۔ ذلِکَ بِاٴَنَّہُمْ قالُوا لِلَّذینَ کَرِہُوا ما نَزَّلَ اللَّہُ سَنُطیعُکُمْ فی بَعْضِ الْاٴَمْرِ وَ اللَّہُ یَعْلَمُ إِسْرارَہُمْ ۔
۲۷۔فَکَیْفَ إِذا تَوَفَّتْہُمُ الْمَلائِکَةُ یَضْرِبُونَ وُجُوہَہُمْ وَ اٴَدْبارَہُمْ ۔
۲۸۔ ذلِکَ بِاٴَنَّہُمُ اتَّبَعُوا ما اٴَسْخَطَ اللَّہَ وَ کَرِہُوا رِضْوانَہُ فَاٴَحْبَطَ اٴَعْمالَہُمْ ۔

ترجمہ

۲۵۔جولوگ حق کے واضح ہوجانے کے بعد بھی اُلٹے پاؤں پھر گئے ہیں شیطان نے اِن بُرے اعمال کوان کی نگاہوں میں بناسجا کرپیش کیا ہے اورانہیں لمبی آرزوؤںپر فریفتہ کیا ہے ۔
۲۶۔یہ اس لیے ہے کہ جونزُول وحی کوناپسند کرتے ہیں اُنہوں نے کہاکہ بعض کاموں میں ہم تمہار ی پیروی کریں گے ، جب کہ خدا ان کے رازوںسے آگاہ ہے ۔
۲۷۔اس وقت ان کاکیا حال ہوگا جب (موت کے )فرشتے ان کے چہروں اوران کی پشت پر مار تے ہوں گے ( اور ان کی رُوح قبض کریں گے ) ۔
۲۸۔یہ سب اس وجہ سے ہے کہ جس چیز سے خدا ناخوش ہے ، اس کی تو یہ لوگ پیروی کرتے ہیں اور جس میںخدا کی خُوشی ہے اس سے بیزار ہیں ،لہذا خدا نے ان کے سب اعمال اکارت کردیئے ۔