Tafseer e Namoona

Topic

											

									  انفاق میں جو چیز موٴ ثر ہے

										
																									
								

Ayat No : 271

: البقرة

إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا هِيَ ۖ وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ ۚ وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِنْ سَيِّئَاتِكُمْ ۗ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ۲۷۱

Translation

اگر تم صدقہ کوعلی الاعلان دوگے تو یہ بھی ٹھیک ہے اور اگر حُھپا کر فقرائ کے حوالے کردوگے تو یہ بھی بہت بہترہے اور اس کے ذریعہ تمہارے بہت سے گناہ معاف ہوجائیں گے اور خدا تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے.

Tafseer

									بہر حال انفاق میں جو چیز موٴ ثر ہے وہ عمل میں پاکیزہ نیت اور خلوص ہے ،لوگو ں کا جاننا یانہ جاننا کوئی اہمیت نہیں رکھتا ۔اہم چیز خدا کا جانناہے کیونکہ اعمال کی جزا د ینے والاوہی ہے ۔وہ اعمال مخفی ہو چا ہے آشکار۔
۲۷۲ ۔لیس علیک ھدٰھم ولٰکن اللہ یھدی من یشآء ط وما تنفقو ا من خیر ِفلانفسکم ط وما تنفقوا لاا بطغآء وجہ اللہ ط وما تنفقو امن خیرِیوف الیکم وانتم لاتظلمون 
ترجمہ 
۲۷۲ ۔(جبر سے ) ان کی ہدایت کرنا تمہا رے ذمے نہیں ہے (اس بنا ء پر غیر مسلموں کو اسلام لا نے پر مجبور کر نے کے لیے ان پرخر چ نہ کر نا صحیح نہیںہے)لیکن خدا جسے چاہتا ہے ( اور وہ اہلیت رکھتا ہے تو)ہدایت کرتاہے اور جو کچھ تم اچھی چیز وں میں سے خرچ کرتے ہو وہ تمہا رے لیے ہی ہے (لیکن) اللہ کی رضا کے سوا خرچ نہ کرو اور اچھی چیزوں میں سے جو کچھ خرچ کرتے ہو وہ تمہیں دیاجا ئے گا اور تم پر ظلم نہیں ہوگا ۔
شان نزول 
تفسیر مجمع البیا ن میں ابن عباس سے منقول ہے کہ مسلمان غیر مسلموں پر خرچ کرنے کو تیا ر نہیں تھے ۔اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور انہیں اجازت دی گئی کہ ضروری مواقع پر یہ کا م انجا م دیں ۔
اس آیت کے بارے میں ایک اور شان نزول منقول ہے جوپہلی شا ن نزول سے غیر مشابہ نہیں ہے اور یہ کہ اسما ء ایک مسلمان عورت تھی ۔ عمرة القضا ء کے سفر میں وہ پیغمبر اکرم کی خدمت میں تھی۔ اس کی ما ں اور دادی اسے ڈھونڈھتے ہوئے پہنچیں انہوں نے اس سے مدد مانگی ۔ چونکہ وہ دونو ں مشرک اور بت پرست تھیں اس لیے اسماء نے ان کی مدد کرنے سے انکا ر کر دیااور کہا :ضروری ہے کہ پہلے پیغمبر اکرم سے اجازت حاصل کرلوں ۔ کیونکہ تم میرے دین کی پیرو نہیں ہو ۔ اس کے بعد وہ آنحضرت کی خدمت میں آئی اور اجازت چاہی ۔ اس پر محل بحث آیت نازل ہوئی ۔