سوره شوری/ آیه 51
وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ أَنْ يُكَلِّمَهُ اللَّهُ إِلَّا وَحْيًا أَوْ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا فَيُوحِيَ بِإِذْنِهِ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّهُ عَلِيٌّ حَكِيمٌ ۵۱
اورکسی انسان کے لئے یہ بات نہیں ہے کہ اللہ اس سے کلام کرے مگر یہ کہ وحی کردے یا پس پردہ سے بات کر لے یا کوئی نمائندہ فرشتہ بھیج دے اور پھر وہ اس کی اجازت سے جو وہ چاہتا ہے وہ پیغام پہنچا دے کہ وہ یقینا بلند و بالا اور صاحبِ حکمت ہے.
۵۱۔وَ ما کانَ لِبَشَرٍ اٴَنْ یُکَلِّمَہُ اللَّہُ إِلاَّ وَحْیاً اٴَوْ مِنْ وَراء ِ حِجابٍ اٴَوْ یُرْسِلَ رَسُولاً فَیُوحِیَ بِإِذْنِہِ ما یَشاء ُ إِنَّہُ عَلِیٌّ حَکیمٌ ۔
تر جمہ
۵۱۔ کسی انسان کے لائق یہ بات نہیں ہے کہ خدا اس سے باتیں کرے مگر وحی کے ذریعے یاپردے کے پیچھے سے یاپھر وہ اپنے کسی پیغامبرکوبھیجتا ہے اوروہ حکم خدا کے مطابق جوکچھ اللہ چاہتاہے وحی کرتاہے کیونکہ وہ بلند مرتبہ اورحکمت والاہے۔