Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره شوری/ آیه 27- 31

										
																									
								

Ayat No : 27-31

: الشورى

وَلَوْ بَسَطَ اللَّهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهِ لَبَغَوْا فِي الْأَرْضِ وَلَٰكِنْ يُنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّهُ بِعِبَادِهِ خَبِيرٌ بَصِيرٌ ۲۷وَهُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ الْغَيْثَ مِنْ بَعْدِ مَا قَنَطُوا وَيَنْشُرُ رَحْمَتَهُ ۚ وَهُوَ الْوَلِيُّ الْحَمِيدُ ۲۸وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَثَّ فِيهِمَا مِنْ دَابَّةٍ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ جَمْعِهِمْ إِذَا يَشَاءُ قَدِيرٌ ۲۹وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَنْ كَثِيرٍ ۳۰وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ ۖ وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ ۳۱

Translation

اور اگر خدا تمام بندوں کے لئے رزق کو وسیع کردیتا ہے تو یہ لوگ زمین میں بغاوت کردیتے مگر وہ اپنی مشیت کے مطابق معیّنہ مقدار میں نازل کرتا ہے کہ وہ اپنے بندوں سے خوب باخبر ہے اوران کے حالات کا دیکھنے والا ہے. وہی وہ ہے جو ان کے مایوس ہوجانے کے بعد بارش کو نازل کرتاہے اور اپنی رحمت کو منتشر کرتا ہے اور وہی قابل تعریف مالک اور سرپرست ہے. اور اس کی نشانیوں میں سے زمین و آسمان کی خلقت اور ان کے اندر چلنے والے تمام جاندارہیں اور وہ جب چاہے ان سب کو جمع کرلینے پر قدرت رکھنے والا ہے. اور تم تک جو مصیبت بھی پہنچتی ہے وہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی ہے اور وہ بہت سی باتوں کو معاف بھی کردیتاہے. اور تم زمین میں خدا کو عاجز نہیں کرسکتے ہو اورتمہارے لئے اس کے علاوہ کوئی سرپرست اور مددگار بھی نہیں ہے.

Tafseer

									۲۷۔وَ لَوْ بَسَطَ اللَّہُ الرِّزْقَ لِعِبادِہِ لَبَغَوْا فِی الْاٴَرْضِ وَ لکِنْ یُنَزِّلُ بِقَدَرٍ ما یَشاء ُ إِنَّہُ بِعِبادِہِ خَبیرٌ بَصیرٌ .
۲۸۔وَ ہُوَ الَّذی یُنَزِّلُ الْغَیْثَ مِنْ بَعْدِ ما قَنَطُوا وَ یَنْشُرُ رَحْمَتَہُ وَ ہُوَ الْوَلِیُّ الْحَمیدُ .
۲۹۔وَ مِنْ آیاتِہِ خَلْقُ السَّماواتِ وَ الْاٴَرْضِ وَ ما بَثَّ فیہِما مِنْ دابَّةٍ وَ ہُوَ عَلی جَمْعِہِمْ إِذا یَشاء ُ قَدیرٌ (29) 
۳۰۔وَ ما اٴَصابَکُمْ مِنْ مُصیبَةٍ فَبِما کَسَبَتْ اٴَیْدیکُمْ وَ یَعْفُوا عَنْ کَثیرٍ .
۳۱۔ وَ ما اٴَنْتُمْ بِمُعْجِزینَ فِی الْاٴَرْضِ وَ ما لَکُمْ مِنْ دُونِ اللَّہِ مِنْ وَلِیٍّ وَ لا نَصیر.

ترجمہ

۲۷۔ جب اللہ اپنے بندوں کی روزی وسیع کردیتاہے تووہ زمین میں سر کشی اورظلم کرنے لگ جاتے ہیں ،لہٰذ اجتنی مقدار وہ چاہتا ہے نازل کرتاہے کیونکہ وہ اپنے بندوں سے آگاہ اور بینا ہے۔
۲۸۔ اوروہ تو وہی ہے جومفید بارش کو اس وقت نازل کرتاہے جب وہ مایوس ہوچکے ہوتے ہیں ، اور اپنی رحمت کادامن پھیلادیتاہے اور وہ ولی اورحمید ہے۔
۲۹۔ اوراس کی نشا نیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کی خلقت ،اوران کے اندر چلنے والی مخلو ق بھی کہ جسے اُس نے پھیلایا ہے اورجب بھی وہ چاہے انہیں اکٹھا کرنے پر قادر ہے۔
۳۰۔ جومصیبت بھی تم پرنازل ہوتی ہے وہ خود تمہارے اپنے ہی انجام دیئے ہوئے اعمال کی وجہ سے ہوتی ہے اور وہ بہت سے تو معاف کردیتا ہے۔
۳۱۔ اور تم زمین میں خدا کی قدرت سے ہر گز فرا ر نہیں کرسکتے اورخدا کے علاوہ تمہارا کوئی بھی ولی اور مد د گار نہیں ہے۔