Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره شوری/ آیه 21- 23

										
																									
								

Ayat No : 21-23

: الشورى

أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ شَرَعُوا لَهُمْ مِنَ الدِّينِ مَا لَمْ يَأْذَنْ بِهِ اللَّهُ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ ۗ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ۲۱تَرَى الظَّالِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا كَسَبُوا وَهُوَ وَاقِعٌ بِهِمْ ۗ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فِي رَوْضَاتِ الْجَنَّاتِ ۖ لَهُمْ مَا يَشَاءُونَ عِنْدَ رَبِّهِمْ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ ۲۲ذَٰلِكَ الَّذِي يُبَشِّرُ اللَّهُ عِبَادَهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ۗ قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ ۗ وَمَنْ يَقْتَرِفْ حَسَنَةً نَزِدْ لَهُ فِيهَا حُسْنًا ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ شَكُورٌ ۲۳

Translation

کیا ان کے لئے ایسے شرکائ بھی ہیں جنہوں نے دین کے وہ راستے مقرّر کئے ہیں جن کی خدا نے اجازت بھی نہیں دی ہے اور اگر فیصلہ کے دن کا وعدہ نہ ہوگیا ہوتا تو اب تک ان کے درمیان فیصلہ کردیا گیا ہوتا اور یقینا ظالموں کے لئے بڑا دردناک عذاب ہے. آپ دیکھیں گے کہ ظالمین اپنے کرتوت کے عذاب سے خوفزدہ ہیں اور وہ ان پر بہرحال نازل ہونے والا ہے اور جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں وہ جنّت کے باغات میں رہیں گے اور ان کے لئے پروردگار کی بارگاہ میں وہ تمام چیزیں ہیں جن کے وہ خواہشمند ہوں گے اور یہ ایک بہت بڑا فضل پروردگار ہے. یہی وہ فضلِ عظیم ہے جس کی بشارت پروردگار اپنے بندوں کو دیتا ہے جنہوں نے ایمان اختیار کیا ہے اور نیک اعمال کئے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس تبلیغ رسالت کا کوئی اجر نہیں چاہتا علاوہ اس کے کہ میرے اقربا سے محبت کرو اور جو شخص بھی کوئی نیکی حاصل کرے گا ہم اس کی نیکی میں اضافہ کردیں گے کہ بیشک اللہ بہت زیادہ بخشنے والا اور قدرداں ہے.

Tafseer

									۲۱۔اٴَمْ لَہُمْ شُرَکاء ُ شَرَعُوا لَہُمْ مِنَ الدِّینِ ما لَمْ یَاٴْذَنْ بِہِ اللَّہُ وَ لَوْ لا کَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِیَ بَیْنَہُمْ وَ إِنَّ الظَّالِمینَ لَہُمْ عَذابٌ اٴَلیمٌ ۔ ۲۲ ۔ تَرَی الظَّالِمینَ مُشْفِقینَ مِمَّا کَسَبُوا وَ ہُوَ واقِعٌ بِہِمْ وَ الَّذینَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ فی رَوْضاتِ الْجَنَّاتِ لَہُمْ ما یَشاؤُنَ عِنْدَ رَبِّہِمْ ذلِکَ ہُوَ الْفَضْلُ الْکَبیرُ ۔ 
۲۳۔ذلِکَ الَّذی یُبَشِّرُ اللَّہُ عِبادَہُ الَّذینَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ قُلْ لا اٴَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ اٴَجْراً إِلاَّ الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبی وَ مَنْ یَقْتَرِفْ حَسَنَةً نَزِدْ لَہُ فیہا حُسْناً إِنَّ اللَّہَ غَفُورٌ شَکُورٌ ۔ 

ترجمہ

۲۱۔ آ یاان کے ایسے معبود ہیں جنہوں نے خداکی اجازت کے بغیر ان کے لیے کوئی دین بنادیا ہے ؟اگران کے لیے ایک مہلت مقرر نہ ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا ( اور خداکے عذاب کاحکم نازل ہوچکاہوتا ) اورظالموں کے لیے درد ناک عذاب ہے۔
۲۲۔ اس دن توظالموں کودیکھے گاکہ وہ اپنے انجام دیئے ہو ئے اعمال کی وجہ سے سخت خائف ہوں گے لیکن وہ انہیں اپنی لپیٹ میں لے لے گا لیکن جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے عمل صالح بھی انجام دیئے وہ بہشت کے بہترین باغوں میں ہوں گے اورجو کچھ بھی وہ چاہیں گے ان کے پر وردگار کے پاس ان کے لیے فراہم ہے اور یہی فضل عظیم ہے۔
۲۳۔ یہ وہی چیزہے جس کی خدا اپنے ان بندوں کوخوشخبر ی دیتاہے جوایمان لے آئے اورانہوں نے عمل صالح انجام دیئے ہیں کہہ دے میں تم سے رسالت کاکوئی اجرنہیں مانگتا سوائے اپنے قر یبیوں کی دوستی کے . جو شخص نیک عمل انجام دے گاہم اس کی نیکی میں اضافہ کریں گے ، کیونکہ خدا وند عالم بخشنے والا اور قدر دان ہے۔