Tafseer e Namoona

Topic

											

									  چارپرندے

										
																									
								

Ayat No : 260

: البقرة

وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَىٰ ۖ قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِنْ ۖ قَالَ بَلَىٰ وَلَٰكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي ۖ قَالَ فَخُذْ أَرْبَعَةً مِنَ الطَّيْرِ فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلَىٰ كُلِّ جَبَلٍ مِنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَأْتِينَكَ سَعْيًا ۚ وَاعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ۲۶۰

Translation

اور اس موقع کو یاد کرو جب ابراہیم علیھ السّلامنے التجا کی کہ پروردگار مجھے یہ دکھا دے کہ تو مفِدوںکو کس طرح زندہ کرتا ہے . ارشاد ہوا کیا تمہارا ایمان نہیں ہے . عرض کی ایمان توہے لیکن اطمینان چاہتا ہوں . ارشاد ہوا کہ چار طائر پکڑلو اور انہیں اپنے سے مانوس بناؤ پھر ٹکڑے ٹکڑے کرکے ہر پہاڑ پر ایک حصّہ رکھ دو اور پھرآواز دو سب دوڑتے ہوئے آجائیں گے اور یاد رکھو کہ خدا صاحبِ عزّت بھی اور صاحبِ حکمت بھی.

Tafseer

									۱۔چارپرندے۔اس میں شک نہیں مذکورہ چارپرندے مختلف انواع میں سے تھے کیونکہ اس کے بغیر حضرت ابراہیم  کا مقصد پورا نہیں ہو تا تھا ۔ا س کے لئے ضروری تھا کہ ہر ایک کے اجزاء اس کے اصلی بدن میں واپس آئیں اور یہ مختلف انواع ہو نے کی صورت میں ہی ظاہر ہو سکتا ہے ۔مشہور روایات کے مطابق وہ چار پرندے مور ،مرغ ،کبوتراور کواتھے جو کئی پہلووٴں سے ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں ، 
بعض ا ن پرندوں کو انسانوں کی مختلف صفات اور جذبات کا مظہر سمجھتے ہیں 
مور : خود نمائی ،زیبائش اور تکبر کا مظہر ہے ،
مرغ : شدید جنسی میلانات کا مظہر ہے،
کبوتر : لہوولعب اور کھیل کود کا مظہر ہے اور
کوا : لمبی چوڑی آرزووٴںاور تمناوٴں کا مظہر ہے،