Tafseer e Namoona

Topic

											

									  ۲۔ دعا کیسے کی جائے ؟

										
																									
								

Ayat No : 7-9

: غافر

الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُونَ بِهِ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ ۷رَبَّنَا وَأَدْخِلْهُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدْتَهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۸وَقِهِمُ السَّيِّئَاتِ ۚ وَمَنْ تَقِ السَّيِّئَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ ۚ وَذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ۹

Translation

جو فرشتے عرش الہٰی کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے گرد معین ہیں سب حمد خدا کی تسبیح کررہے ہیں اور اسی پر ایمان رکھتے ہیں اور صاحبانِ ایمان کے لئے استغفار کررہے ہیں کہ خدایا تیری رحمت اور تیرا علم ہر شے پر محیط ہے لہذا ان لوگوں کو بخش دے جنہوں نے توبہ کی ہے اور تیرے راستہ کا اتباع کیا ہے اور انہیںجہّنم کے عذاب سے بچالے. پروردگار انہیں اور ان کے باپ داداً ازواج اور اولاد میں سے جو نیک اور صالح افراد ہیں ان کو ہمیشہ رہنے والے باغات میں داخل فرما جن کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے کہ بیشک تو سب پر غالب اور صاحبِ حکمت ہے. اور انہیں برائیوں سے محفوظ فرما کہ آج جن لوگوں کو تو نے برائیوں سے بچالیا گویا ان ہی پر رحم کیا ہے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے.

Tafseer

									ان آیات میں حاملین ِ عرش ، مومنین کودعاکرنے کے آداب بتاتے ہیں . چنانچہ سب سے پہلے خداوندعالم ذو الجلال کے نام سے متمسک ہونے کادرس دیتے ہیں (رَبَّنا)۔ 
پھر اسے جلال و جمال کی صفات سے متصف کرتے ہیں اوراس کی بے پایاں رحمت اور ناپیدا کنار علم سے مدد حاصل کرنے کا سبق دیتے ہیں ( وَسِعْتَ کُلَّ شَیْء ٍ رَحْمَةً وَ عِلْماً )۔
اورآخر میں دعاکرنے اور مسائل کواہمیت کے پیش نظر ترتیب کے ساتھ بیان کرنے اوران شرائط کو دعا کے ساتھ ملانے کادرس دیتے ہیں جو قبولیت ِ دعاکا سبب بنتے ہیں (فَاغْفِرْ لِلَّذینَ تابُوا وَ اتَّبَعُوا سَبیلَک)۔
پھر دعا کوخدا کی جمالی صفات کاذکر کرکے ختم کرنے کاطریقہ بتاتے ہیں ۔
یہ بات بھی قابلِ توجہ ہے کہ اس دعامیں حاملین عرش نے اوصاف ِ الہٰی میں سے پانچ بہترین اور اہم ترین صفات کاانتخاب کیاہے خداکی ربوبیت ،رحمت ،قدرت ،علم اورحکمت۔