Tafseer e Namoona

Topic

											

									  پیغمبران خدا کی عظمت اور بلند مقام کی طرف اشارہ ہے

										
																									
								

Ayat No : 246-252

: البقرة

أَلَمْ تَرَ إِلَى الْمَلَإِ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنْ بَعْدِ مُوسَىٰ إِذْ قَالُوا لِنَبِيٍّ لَهُمُ ابْعَثْ لَنَا مَلِكًا نُقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۖ قَالَ هَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ أَلَّا تُقَاتِلُوا ۖ قَالُوا وَمَا لَنَا أَلَّا نُقَاتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقَدْ أُخْرِجْنَا مِنْ دِيَارِنَا وَأَبْنَائِنَا ۖ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ تَوَلَّوْا إِلَّا قَلِيلًا مِنْهُمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ ۲۴۶وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوتَ مَلِكًا ۚ قَالُوا أَنَّىٰ يَكُونُ لَهُ الْمُلْكُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ أَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ وَلَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِنَ الْمَالِ ۚ قَالَ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَاهُ عَلَيْكُمْ وَزَادَهُ بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ ۖ وَاللَّهُ يُؤْتِي مُلْكَهُ مَنْ يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ ۲۴۷وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ آيَةَ مُلْكِهِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ فِيهِ سَكِينَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِمَّا تَرَكَ آلُ مُوسَىٰ وَآلُ هَارُونَ تَحْمِلُهُ الْمَلَائِكَةُ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ ۲۴۸فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوتُ بِالْجُنُودِ قَالَ إِنَّ اللَّهَ مُبْتَلِيكُمْ بِنَهَرٍ فَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ فَلَيْسَ مِنِّي وَمَنْ لَمْ يَطْعَمْهُ فَإِنَّهُ مِنِّي إِلَّا مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَةً بِيَدِهِ ۚ فَشَرِبُوا مِنْهُ إِلَّا قَلِيلًا مِنْهُمْ ۚ فَلَمَّا جَاوَزَهُ هُوَ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ قَالُوا لَا طَاقَةَ لَنَا الْيَوْمَ بِجَالُوتَ وَجُنُودِهِ ۚ قَالَ الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلَاقُو اللَّهِ كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ مَعَ الصَّابِرِينَ ۲۴۹وَلَمَّا بَرَزُوا لِجَالُوتَ وَجُنُودِهِ قَالُوا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ۲۵۰فَهَزَمُوهُمْ بِإِذْنِ اللَّهِ وَقَتَلَ دَاوُودُ جَالُوتَ وَآتَاهُ اللَّهُ الْمُلْكَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَهُ مِمَّا يَشَاءُ ۗ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَفَسَدَتِ الْأَرْضُ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْعَالَمِينَ ۲۵۱تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۚ وَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ ۲۵۲

Translation

کیا تم نے موسیٰ علیھ السّلامکے بعد بنی اسرائیل کی اس جماعت کونہیں دیکھا جس نے اپنے نبی سے کہا کہ ہمارے واسطے ایک بادشاہ مقرر کیجئے تاکہ ہم راسِ خدا میں جہاد کریں. نبی نے فرمایا کہ اندیشہ یہ ہے کہ تم پر جہادواجب ہوجائے توتم جہاد نہ کرو. ان لوگوں نے کہا کہ ہم کیوںکر جہاد نہ کریں گے جب کہ ہمیں ہمارے گھروں اور بال بّچوںسے الگ نکال باہر کردیا گیا ہے. اس کے بعد جب جہاد واجب کردیا گیا تو تھوڑے سے افراد کے علاوہ سب منحرف ہوگئے اور اللہ ظالمین کو خوب جانتا ہے. ان کے پیغمبر علیھ السّلامنے کہا کہ اللہ نے تمہارے لئے طالوت کو حاکم مقرر کیا ہے. ان لوگوں نے کہا کہ یہ کس طرح حکومت کریں گے ان کے پاس تو مال کی فراوانی نہیں ہے ان سے زیادہ تو ہم ہی حقدار حکومت ہیں. نبی نے جواب دیا کہ انہیں اللہ نے تمہارے لئے منتخب کیا ہے اور علم و جسم میں وسعت عطا فرمائی ہے اور اللہ جسے چاہتا ہے اپنا ملک دے دیتا ہے کہ وہ صاحبِ وسعت بھی ہے اور صاحبِ علم بھی. اور ان کے پیغمبر علیھ السّلام نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت کی نشانی یہ ہے یہ تمہارے پاس وہ تابوت لے آئیں گے جس میںپروردگار کی طرف سے سامانِ سکون اور آل موسیٰ علیھ السّلام اور آل ہارون علیھ السّلام کا چھوڑا ہوا ترکہ بھی ہے. اس تابوت کو ملائکہ اٹھائے ہوئے ہوں گے اور اس میں تمہارے لئے قدراُ پروردگار کی نشانی بھی ہے اگر تم صاحبِ ایمان ہو. اس کے بعد جب طالوت علیھ السّلام لشکر لے کرچلے تو انہوں نے کہا کہ اب خدا ایک نہر کے ذریعہ تمہارا امتحان لینے والا ہے جو اس میں سے پی لے گا وہ مجھ سے نہ ہوگا اور جو نہ چکھے گا وہ مجھ سے ہوگا مگر یہ کہ ایک چلّو پانی لے لے. نتیجہ یہ ہوا کہ سب نے پانی پی لیا سوائے چند افراد کے---- پھر جب وہ صاحبانِ ایمان کو لے کر آگے بڑھے لوگوں نے کہا کہ آج تو جالوت اور اس کے لشکروں کے مقابلہ کی ہمت نہیں ہے اور ایک جماعت نے جسے خدا سے ملاقات کرنے کا خیال تھا کہا کہ اکثر چھوٹے چھوٹے گروہ بڑی بڑی جماعتوں پر حکم خدا سے غالب آجاتے ہیں اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے. اور یہ لوگ جب جالوت اور اس کے لشکروں کے مقابلے کے لئے نکلے تو انہوں نے کہا کہ خدایا ہمیں بے پناہ صبر عطا فرما ہمارے قدموں کو ثبات دے اور ہمیں کافروں کے مقابلہ میں نصرت عطا فرما. نتیجہ یہ ہوا کہ ان لوگوں نے جالوت کے لشکر کو خدا کے حکم سے شکست دے دی اور داؤد علیھ السّلامنے جالوت کو قتل کردیا اور اللہ نے انہیں ملک اور حکمت عطاکردی اور اپنے علم سے جس قدر چاہا دے دیا اور اگر اسی طرح خدا بعض کو بعض سے نہ روکتا رہتا تو ساری زمین میں فساد پھیل جاتا لیکن خدا عالمین پر بڑا فضل کرنے والا ہے. یہ آیااُ الہٰیہ ہیں جن کو ہم واقعیت کے ساتھ آپ کو پڑھ کر سناتے ہیں اور آپ یقینا مرسلین میں سے ہیں.

Tafseer

									تِلْک اشارہٴ بعید کے لئے ہے لیکن جیسا کہ ہم جانتے ہیں کبھی کسی شخص یا چیز کے احترام کے لئے اس کی حیثیت اور مقام کو مد نظر رکھتے ہو ے ٴ اشارہ ٴ بعید استعمال کیاجاتا ہے یہاں بھی ”رسل“سے پہلے ”تلک “پیغمبران خدا کی عظمت اور بلند مقام کی طرف اشارہ ہے 
”رسل“ سے مراد یہاں تمام پیغمبران اور مرسلین ہیں یا وہ پیغمبر مراد ہیں جنکا ذکر اسی سورہ کی گذشتہ آیات میں آچکا ہے یا جنکے واقعات کی طرف اشارہ ہو چکا ہے مچلاً ابراہیم  ،موسیٰ  عیسیٰ  ،داوٴد  اور اشموئیل یہ بھی ممنک ہے کہ اس سے مراد وہ تمام رسول جنکے نام قرآن میں اس آیت کے نزول سے پہلے آچکے تھے اس سلسلے سے مفسرین کے درمیان اختلاف ہے لیکن زیادہ تر یہی معلوم ہوتا کہ اس سے تمام پیغمبرمراد ہیں کیونکہ اصطلاحی طور پر لفظ ”الرّسل “ جمع محلی باللام ہے جو عمومیت پر دلالت کرتا ہے لہٰذا سب رسولوں کے لئے ہے 
”فَضَّلْنا بَعْضَہُمْ عَلی بَعْضٍ “
یہ جملہ وضاحت کرتا ہے کہ اگر چہ نبوت اور رسالت کے لحاظ سے تمام پیغمبر ایک دوسرے کی مثل و نظیر ہیں لیکن مقام و منزلت میں یکسان نہیں ہیں کیو نکہ انکی ذمہ داریاں مختلف تھیں فداکار تو وہ سب تھے لیکن انکی فداکاری درجات مختلف ہیں اسی لئے فرمایا گیا ہے کہ ان میں سے بعض کو ہم نے بعض پر فضیلت دی 
”منہم من کلّم اللہ موسیٰ تکلیماً“
اس جملے میں پیغمبروں کے بعض فضائیل کی طرف ازارہ کرتے ہوے ٴ فرامایا گیا ہے کہ خدا نے ان سے بعض کے ساتھ گفتگو کی ہے واضحہے کہ اس سے مراد حضرت موسیٰ ہیں چونکہ وہی ایسی شخصیت ہی جو کلیم اللہ کے نام سے مشہور ہیں سور ٴ نساء آیت ۱۶۴میں انکے بارے میں ہے 
”وکلّم اللہ موسیٰ تکلیماً“
یہ خذ کرنا بہت بعید ہے کہ اس سے مراد پیغمبر اسلام ہیں اور (سورہ ٴ شوریٰ آیت ۵۱کے قرینے سے )اس تکلم سے مراد وحی ہی ہے 
”و رفع بعضہم درجٰت 
اس جملے میں بعض پیغمبروں کی درجے اور مرتبے کے اعتبار سے فضیلت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے آیت کی ابتدا میں ہیغمبروں کے درجات کے فرق کو بیان کیا گیا ہے اس بات کو سامنے رکھتے ہو ے ٴ کہا جا سکتا ہے کہ زیر نظر جملے سے مراد ایک یا کئی مخسوص افراد ہیں جنکا کامل نمونہ پیغمبر اسلام ہیں کیونکہ آپ کی زات بابرکات ایسی ہے جس کا لایا ہوا دین وائین آخری اور کامل ترین تھا جسکی رسالت کامل ترین دین ی تبلیغ کے لئے ہے اسے خود سب سے برتر ہونا چاہئے اورخصوصاً یہ کہ قرآن انکے بارے میں کہتا ہے 
”و جئنا بک ھٰؤلاء شھیداً“
قیامت کے دن ہر پیغمبر اپنی امت پر گواہ ے اور تم تمام پیغمبروں پر گواہ ہو (نساء۴۱)
یہ آیت بھی مذکورہ موقف کی درستی پر دلالت کرتی ہے گذشتہ جملے میں چونکہ حضرت موسیٰ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور بعد کا جملہ حضرت عیسیٰ کے مقام و منزلت کی صراحت کرتا ہے ،لہٰذا بحچ کی مناسبت سے یہ بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ یہ جملہ بھی پیغنبر اسلام کی عظمت کی طرف اشارہ کرتا ہے کیونکہ یہ تینوں پیغمبر عالمی مذاہب کے پیشوا ہیں اور اگر پیغمبر اسلام کا ذکر ان دونوں کے درمیان آیا ہے تو یہ کوئی تعجّب کی بات نہیں ہے کیونکہ آپ ہی کا دین دیگر ادیان کے لئے حد وسط ہے اور اس میں ہر چیز اعتدال کے ساتھ موجود ہے جیسا کہ قرآن کہتا ہے :
و کذالک جعلنا کم امّة وسطاً “
اور اس طرح ہم نے تمہیں امت وسط قرار دیا (بقرہ۱۴۳)
ان تمام چیزوں کے باوجود آیت کے آئیندہ جملے نشاندہی کرتے ہیں کہ ”و رفع بعضہم درجٰت “
سے مراد بعض گذشتہ پیغمبر مثلاً حضرت ابراہیم  ،حضرت نوح اور بعض دیگر ہیں کیونکہ بعد میں فرمایا گیا ہے :
”و لو شاء اللہ ما اقتتل الذین من بعدہم “
یعنی : اگر خدا چاہتا تو ان پیغمبروں کی امّتیں ان کے بعد میں آپس میں جنگ و جدال نہ کرتیں ۔
اس جملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ جملے سابق پیغمبروں کے بارے میں ہیں 
”و اٰتیناہ عیسیٰ ابن مریم البینات و ایّد ناہ بروح القدس “
فرمایا گیا ہے کہ ہم نے عیسیٰ کو واضح نشانیاں دیں مثلاً نا قابل علاج بیماروں کو شفا دینا مردوں کو زندہ کرنا ، اعلیٰ مذہبی معارف اور روح القدس کے ذریعے انہیں تائید و تقویت بخشی 
اس بارے میں سورہ ٴ آیت ۸۷ میں بحث ہو چکی ہے کہ روح القدس سے مراد وحی الٰہی پہچانے والے جبرئیل ہیں یا کوئی مخفی معنوی قوّت جو تمام موئمنین میں مختلف درجہ پر موجود ہے 
’و لو شاء اللہ ما اقتتل الذین من بعدہم من بعد ما جائتہم البیّنات 
یہ جملہ اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ پیغمبروں کی عظمت ان پیرو کارو ں کے درمیان اختلاف میں رکاوٹ کا سبب نہیں بنی کیونکہ خدا نے انسان کو آزاد پیدا کیا ہے تکامل و ارتقاء کے لئے ضروری ہے کہ انسان حق و فضیلت کے راستے کو اپنے ارادے سے طے کرے اگر خدا چاہتا تو اس میں کوئی رکاوٹ نہ تھی کہ انسان کو حیوانات کی طرح خاص عزائز و طبائع کے ساتھ پیدا کرتا اور انکے زیر اثر وہ انبیاء کی پیروی کرتا اور صلح صفائی سے رہتا لیکن یہ مسلم ہے کہ ان پیغمبروں کی پیروی کرنا یا صلح و آشتی سے رہنا اور جنگ و جدال سے بچنا فضیلت و فخر کا باعث نہ ہوتا کیو نکہ اس میں جبر و اکراہ کا پہلو پایا جاتا ہے 
”ولٰکن اختلفوا فمنھم من اٰمن و منھم من کفر “
اس اختلاف کا سر چشمہ خود لوگ ہی تھے ورنہ انبیاء و مرسلین میں تو کوئی اختلاف نہ تھا ۔ان سب کا تو ایک ہی ہدف اور مقصد تھا ہوا یہ کہ بعض افراد انکی تعلیمات پر ایمان لے اے ٴ اور بعض افرادنے مخالفت کی اور یہ امر اختلافات کا باعث بنا 
”ولو شاء اللہ ما اقتتلو اولٰکن اللہ یفعل مایرید “
دوبارہ تاکید کی گئی ہے کہ یہ کام خدا کے کے لئے آسان تھا کہ جبری طور پر اختلافات کو ختم کر دیتا لیکن خدا اپنے ارادے کے مطابق امور انجام دیتا ہے اور خدا کا ارداہ حکمت اور تکامل انسانی سے ہم آہنگ ہے اس نے انسان کو آزاد اور مختار قرار دیا ہے اگر چہ بعض لوگ اس آزادی سے غلط فائیدہ اٹھاتے ہیں