Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورة زمر / آیه  73 - 75

										
																									
								

Ayat No : 73-75

: الزمر

وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَاءُوهَا وَفُتِحَتْ أَبْوَابُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ ۷۳وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَنَا وَعْدَهُ وَأَوْرَثَنَا الْأَرْضَ نَتَبَوَّأُ مِنَ الْجَنَّةِ حَيْثُ نَشَاءُ ۖ فَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ ۷۴وَتَرَى الْمَلَائِكَةَ حَافِّينَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ ۖ وَقُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَقِيلَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۷۵

Translation

اور جن لوگوں نے اپنے رب کا تقویٰ اختیار کیا انہیں جنّت کی طرف گروہ در گروہ لے جایا جائے گا یہاں تک کہ جب اس کے قریب پہنچیں گے اور اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے تو اس کے خزانہ دار کہیں گے کہ تم پر ہمارا سلام ہو تم پاک و پاکیزہ ہو لہٰذا ہمیشہ کے لئے جنت میں داخل ہوجاؤ. اور وہ کہیں گے کہ شکر خدا ہے کہ اس نے ہم سے کئے ہوئے اپنے وعدہ کو سچ کر دکھایا ہے اور ہمیں اپنی زمین کا وارث بنادیا ہے کہ جنت میں جہاں چاہیں آرام کریں اور بیشک یہ عمل کرنے والوں کا بہترین اجر ہے. اور تم دیکھو گے کہ ملائکہ عرش الہٰی کے گرد گھیرا ڈالے ہوئے اپنے رب کی حمد کی تسبیح کررہے ہیں اور لوگوں کے درمیان حق و انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا اور ہر طرف ایک ہی آواز ہوگی کہ الحمدللہ رب العالمین.

Tafseer

									(73) وَسِيْقَ الَّـذِيْنَ اتَّقَوْا رَبَّـهُـمْ اِلَى الْجَنَّـةِ زُمَرًا ۖ حَتّــٰٓى اِذَا جَآءُوْهَا وَفُتِحَتْ اَبْوَابُـهَا وَقَالَ لَـهُـمْ خَزَنَتُـهَا سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُـمْ فَادْخُلُوْهَا خَالِـدِيْنَ 
(74) وَقَالُوا الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ الَّـذِىْ صَدَقَنَا وَعْدَهٝ وَاَوْرَثَنَا الْاَرْضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الْجَنَّـةِ حَيْثُ نَشَآءُ ۖ فَنِعْمَ اَجْرُ الْعَامِلِيْنَ 
(75) وَتَـرَى الْمَلَآئِكَـةَ حَآفِّيْنَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُوْنَ بِحَـمْدِ رَبِّـهِـمْ ۖ وَقُضِىَ بَيْنَـهُـمْ بِالْحَقِّ وَقِيْلَ الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ 

  ترجمہ

(73) اور وہ لوگ جنھوں نے تقوائے الہی اختیار کیا وہ گروہ در گروہ جنت کی طرف لے جائے جائیں گے۔ جب وہ اس کے قریب پہنچیں گے تو جنت کے دروازے کھل جائیں
  گے اور اس کے نگہبان کہیں گے تم سلام ہو ،یہ نعمتیں میں بھلی ہوں، تو جنت میں داخل ہو جاؤ اور ہمیشہ ہمیشہ اسی میں رہو۔
(74) وہ کہیں گے : حمد و ستائش اس خداکے لیےمخصوص ہے جس نے ہمارے ساتھ اپنے وعدہ کی وفا کی اور بہشت کی زمین ہماری میراث قرار د ے دی کہ ہم جس جگہ
  چاہیں اپنی منزل بنالیں ۔ عمل کرنے والوں کی جزا اور کتنی اچھی ہے۔
(75) (اس دن) تو فرشتوں کو دیکھے گا وہ عرش خدا کے گردگھیرڈالے ہوۓ ہیں (اوراس کی حمدوثنا کررہے ہیں) اوربندوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ ہوگا اور 
 (آخرکار) کہاجائے گا : حمد عالمین کے پروردگار کے لیےمخصوص ہے۔