سورة زمر / آیه 41 - 44
إِنَّا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ ۖ فَمَنِ اهْتَدَىٰ فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۖ وَمَا أَنْتَ عَلَيْهِمْ بِوَكِيلٍ ۴۱اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا ۖ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَىٰ عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأُخْرَىٰ إِلَىٰ أَجَلٍ مُسَمًّى ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ۴۲أَمِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ شُفَعَاءَ ۚ قُلْ أَوَلَوْ كَانُوا لَا يَمْلِكُونَ شَيْئًا وَلَا يَعْقِلُونَ ۴۳قُلْ لِلَّهِ الشَّفَاعَةُ جَمِيعًا ۖ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ۴۴
ہم نے اس کتاب کو آپ کے پاس لوگوں کی ہدایت کے لئے حق کے ساتھ نازل کیا ہے اب جو ہدایت حاصل کرلے گا وہ اپنے فائدہ کے لئے کرے گا اور جو گمراہ ہوجائے گا وہ بھی اپنا ہی نقصان کرے گا اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں. اللہ ہی ہے جو روحوں کو موت کے وقت اپنی طرف بلالیتا ہے اور جو نہیں مرتے ہیں ان کی روحوں کو بھی نیند کے وقت طلب کرلیتا ہے اور پھر جس کی موت کا فیصلہ کرلیتا ہے اس کی روح کو روک لیتا ہے اور دوسری روحوں کو ایک مقررہ مدّت کے لئے آزاد کردیتا ہے - اس بات میں صاحبان هفکر و نظر کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں. کیا ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر سفارش کرنے والے اختیار کرلئے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ ایسا کیوں ہے چاہے یہ لوگ کوئی اختیار نہ رکھتے ہوں اور کسی طرح کی بھی عقل نہ رکھتے ہوں. کہہ دیجئے کہ شفاعت کا تمام تراختیار اللہ کے ہاتھوں میں ہے اسی کے پاس زمین و آسمان کا سارا اقتدار ہے اور اس کے بعد تم بھی اسی کی بارگاہ میں پلٹائے جاؤ گے.
(41) اِنَّـآ اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ ۖ فَمَنِ اهْتَدٰى فَلِنَفْسِهٖ ۖ وَمَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْـهَا ۖ وَمَآ اَنْتَ عَلَيْـهِـمْ بِوَكِيْلٍ
(42) اَللَّـهُ يَتَوَفَّى الْاَنْفُسَ حِيْنَ مَوْتِـهَا وَالَّتِىْ لَمْ تَمُتْ فِىْ مَنَامِهَا ۖ فَيُمْسِكُ الَّتِىْ قَضٰى عَلَيْـهَا الْمَوْتَ وَيُـرْسِلُ الْاُخْرٰٓى اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَاتٍ لِّـقَوْمٍ يَّتَفَكَّـرُوْنَ
(43) اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّـٰهِ شُفَعَآءَ ۚ قُلْ اَوَلَوْ كَانُـوْا لَا يَمْلِكُـوْنَ شَيْئًا وَّلَا يَعْقِلُوْنَ
(44) قُلْ لِّـلّـٰـهِ الشَّفَاعَةُ جَـمِيْعًا ۖ لَّـهٝ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۖ ثُـمَّ اِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ
ترجمہ
(41) ہم نے اس آسمانی کتاب کولوگوں کے لیے، حق کے ساتھ تم پر نازل کیا ہے۔ جوشخص ہدایت قبول کرے تو یہ خود اسی کے فائدے میں ہے، اور جو شخص گمراہی
اختیار کرے تو وہ صرف اسی کے لیے نقصان دہ ہوگی اور تو انھیں ہدایت پرمجبور کرنے کے لیے مامور نہیں ہے۔
(42) خدا ارواح کو موت کے وقت قبض کرلیتا ہے اور جن کی موت نہیں آتی تھیں نیند کے وقت پکڑ لیتا ہے۔ پھران لوگوں کی اوراح کو جن کی موت کا حکم صادر ہو چکا ہے،
انہیں تو رہنے دیتا ہے اور دوسری ارواح کو (جنھیں ابھی زندہ ربنا ہوتا ہے) واپس لوٹادیتا ہے جو ایک مدت معین تک رہیں گے ، اس چیزمیں جو غور وفکر کرنے والوں
کے لیےواضح نشانیاں ہیں ۔
(43) کیا انھوں نے اللہ کے سوا اوروں کو شفیع بنالیا ہے کہہ دے کہ چاہے وہ کسی چیز پر اختیارہی نہ رکھے ہوں اور نہ ہی کوئی بات سمجھتے ہوں۔
(44) کہہ دے کہ تمام شفاعت اللہ ہی کے لیے ہے ، کیونکہ آسمانوں اور زمین کی حاکمیت اسی کے لیے ہے اور پھرتم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے۔